1
وزیر صحت پنجاب نے پاکپتن کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں آکسیجن سپلائی کم ہونے سے 20 بچوں کے اموات کی خبر کو بے بنیاد اورمن گھڑت قرار دے دیا۔پاکپتن ڈی ایچ کیو اسپتال معاملے پر انکوائری مکمل ہوچکی ہے۔ تمام انکوائریز میں کسی غفلت کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ سوات واقعہ کی بدنامی کم کرنے کے لئے ایک جماعت جھوٹی خبراڑا رہی ہے۔نومولود بچوں کی اموات ہونا تمام اسپتالوں میں معمول ہے۔ غذائی قلت، قبل ازوقت پیدائش سمیت مختلف مسائل نومولود میں اموات کا باعث بنتے ہیں۔ اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی بلاتعطل جاری ہے۔ وزیرصحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر کی گفتگو
2
وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ای سی او اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزریراعظم دو روزہ دورے کے دوران اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
3
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نئی خارجہ پالیسی کے خدوخال واضح کردیے۔ایرانی میڈیا کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا بنیادی حکمت عملی ہے۔ ایران خلیج تعاون کونسل سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کا نیا باب کھولنا چاہتے ہیں
4
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر5 روپے تک اضافے کا امکان،کل سے پیٹرول، ڈیزل اور فرنس آئل پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگے گی جبکہ کرنسی ریٹ کا فرق بھی صارفین سے وصول کیا جائے گا۔ روپے کے مقابلے میں اب تک ڈالر کی قدر میں 81 پیسے اضافہ ہوچکا۔اوگرا آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ پیپر حکومت کو بھجوائے گی،حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
5
ایران کو جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے میں کئی سال لگیں گے، سی آئی اے ڈائریکٹر کا دعویٰ،ڈائریکٹر سی آئی اے جان ریٹکلف نے اپنے بیان میں کہا امریکا نے ایران کی واحد یورینیم کنورژن فیسلٹی کو نشانہ بنایا،حملے میں تہران کے جوہری پروگرام کو شدید دھچکا پہنچا،ایران کا جمع شدہ افزودہ یورینیم فردو اور اصفہان میں ملبے تلے دب گیا ہے۔