جیو نیوز ہیڈلائنز 3بجے
1
بھارتی جارحیت اور مودی حکومت کے جنگی جنون کے خاتمے کیلئے پاکستانی فوج کی جانب سے کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کی جیت کی گونج اب بھی سنی جاسکتی ہے۔اس آپریشن کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور بھارت کو روسٹ کرنے پر پاکستان کا نیشنل کرش بن گئے حتیٰ کہ سوشل میڈیا پر بھی کئی روز تک ٹرینڈ کرتے رہے۔آپریشن کے بعد مداحوں نے مشہور ڈائریکٹر نبیل قریشی سے بنیان مرصوص‘ پر فلم بنانے کی اپیل بھی کی ساتھ ہی نبیل قریشی کو کئی پاکستانی اسٹارز کے نام بھی تجویز کرڈالے ۔
2
ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد ایل پی جی کی قیمتیں پرانی سطح پر واپس آنے لگیںایل پی جی کی فی کلو قیمت 20 روپے کم ہوکر 280 روپے کلو ہوگئی ہے۔ایران اور اسرائیل جنگ کے آغاز سے قبل فی کلو ایل پی جی کا بھاؤ 220 روپے کلو تھا۔
3
ٹرمپ نے ایران سے کسی بات چیت یا آفر سے متعلق باتوں کی تردید کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے بات نہیں کررہا تھا اور نہ ہی ایران کو کچھ آفر کر رہا تھا۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ واضح کیا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔
4
صوبہ سندھ میں رواں سال ڈینگی سے پہلی وفات رپورٹ ہوئی ہے۔ سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال میں ڈینگی کا مریض انتقال کرگیا اور یہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے ہونے والی پہلی وفات ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 24 سال کا مریض 2 روز سے وینٹی لیٹرپر تھا اور اس کے پلیٹ لیٹس 32 ہزا رہ گئے تھے۔ صحت مند انسان میں پلیٹ لیٹس کی تعداد ڈیڑھ سے ساڑھے 4 لاکھ تک ہوتی ہے۔