1
پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ثالثی عدالت نے اپنا دائرہ اختیار برقرار رکھا ہے، عدالت نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی غیر قانونی معطلی کے بعد فیصلہ جاری کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان ثالثی عدالت کی ضمنی فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے، ضمنی فیصلہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ درست اور فعال ہے۔ فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدہ پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ضمنی فیصلہ پاکستان کے موقف کی توثیق کرتا ہے، پاکستان بھارت پر زور دیتا سندھ طاس معاہدے کو معمول کے طور پر چلائے۔
2
پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کی 4 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کے چیئرمین کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق انصر اقبال کو چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی خصوصی تعلیم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، رائے مرتضیٰ اقبال چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی پروفیشنل مینجمنٹ کمیٹی، احسن علی چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی کالونیز کے عہدے سے فارغ کر دیئے گئے، جبکہ صائمہ کنول کو چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی تعلیم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کو 13 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں 13 میں سے 4 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر عدم اعتماد پر قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس طلب کئے گئے جس میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی 9 قائمہ کمیٹیوں کا فیصلہ بھی جلد کر لیا جائے گا۔
3
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔الیکشن کمیشن اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے پرغور ہوگا، الیکشن کمیشن کو فیصلہ موصول ہونے کی صورت میں کل معطلی کا نوٹیفکیشن واپس ہوگا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین اسمبلی کی وابستگی کس جماعت سے ہوگی فیصلہ کل ہوگا۔
4
آزاد کشمیر: تحریک انصاف کے دو اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل،پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر و ایم ایل اے چودھری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی ملاقات ہوئی۔زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے اپنے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔فریال تالپور نے چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ کو ان کے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
5
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمارا ایک مینڈیٹ 8 فروری 2024 کو چوری ہوا، ہمارے باقی کے مینڈیٹ پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔مخصوص نشستوں کو دیکھیں تو اس کا ایک پس منظر ہے، ملک میں آئین اور انصاف نہیں ہے، مخصوص نشستوں کو مال غنیمت سمجھ کر تقسیم کیا گیا۔پوری قوم کی امنگوں کو گھونٹ دیا گیا ہے، یہ وہ پاکستان ہے جس میں سچ بولنا جرم بن چکا ہے، ہم ایسی ریاست میں ہیں جہاں نظام مفلوج ہوچکا ہے۔ سندھ ہاؤس میں بے ضمیروں کی منڈیاں لگیں، خرید و فروخت ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے جمہوری مزاحمت کی۔پی ٹی آئی نے 180 سیٹیں جیتیں لیکن 17 سیٹوں والی جماعت کو 110 سیٹیں دے کر حکومت پکڑا دی، آج سارے کا سارا عدالتی نظام تباہ ہوچکا ہے۔
6
اسرائیلی فوج کے فلسطینی پناہ گاہوں، امدادی قافلوں پر حملے، مزید 68 شہید،عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فضائی حملہ میں 13 فلسطینی شہید، 50 زخمی ہوئے۔اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک پناہ گزین سکول پر بمباری کی گئی، دیر البلاح میں الاقصی شہداء ہسپتال پر حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بھی حملے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے۔بچوں میں گردن توڑ بخار کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 35 ہوگئی۔اسرائیلی فوج نے ایران سے جنگ بندی کے بعد غزہ میں بڑے آپریشن کی تیاری شروع کر دی، صیہونی فوج نے شمالی غزہ کے گنجان آباد علاقوں کو فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
7
افسران کیلئے ریلوے لگژری سیلون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد،پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں اہم اصلاحاتی فیصلے کیے گئے جس کے مطابق لگژری سیلونز کا استعمال صرف عوام تک محدود کر دیا گیا ہے۔ریلوے میٹریل کی خریداری کیلئے نئی فرمز تلاش کرنے کی ہدایت جاری کر دی، سٹیشنز کے تمام ترقیاتی منصوبے 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔اجلاس میں ٹریفک افسران کو سٹیشنز کی صورتحال کا خود معائنہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
8
روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہوگیاکاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 76 پیسے پر بند ہوا۔
9
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری،اوگرا کی جانب سے جون کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو 11 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں 87 روپے 71 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 263 روپے ہوگئی۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا فی کلو قیمت میں 7 روپے 51 پیسے کمی کی گئی ہے، صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت191 روپے 80 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا ۔