1
خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں پیش آنے والے سانحے کی ممکنہ وجہ اور غفلت سامنے آگئی ہے۔سوات کے علاقے فضا گٹ کے مقام پر پیش آنے والے حادثے اور 13 افراد کی ہلاکت کی ممکنہ وجہ مافیا کی جانب سے مٹی اور پتھروں کی مدد سے بند بناکر دریا کا رخ موڑنا ہے۔ذرائع کے مطابق کرشنگ اور ہوٹل مالکان کی ایما پر یہ کام کیا گیا تھا اور وقوعہ کے روز پانی کے تیز بھاؤ نے اس بند کو توڑ دیا۔ واقعے سے قبل پانی نہیں تھا جس کی وجہ سے سیاح کم پانی کو دیکھتے ہوئے ٹیلے کے پاس گئے اور پھر یکدم تیز بھاؤ کی وجہ سے مٹی کا بند ٹوٹ گیا۔
2
تاریخ میں پہلی بار انڈیکس ایک لاکھ 25ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیارپورٹ کے مطابق اس رجحان کے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 1لاکھ ہزار 25ہزار پوائنٹس کی سطح بھی رقم ہوگئی۔خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے رحجان، گردشی قرضوں میں کمی کے لیے حکومتی اقدامات، آنے والے دنوں میں ریزلٹ سیزن میں لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کی توقعات مارکیٹ پر اثرانداز رہے جس سے کاروبار کے تمام دورانیئے میں مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن رہا۔اور ایک موقع پر 1370پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن اختتامی لمحات میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔نتیجتا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1248.25 پوائنٹس کے اضافے سے 125727.31پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
3
سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک کی سہولت میں دور دراز علاقوں تک توسیع دے دی۔سپریم کورٹ نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے وکلا اور سائلین کے لیے ویڈیو لنک سہولت کی توسیع کردی ہے، سہولت کامیابی سے سندھ ہائی کورٹ ڈویژن بینچ سکھر اور پشاور ہائی کورٹ کے چار بنچوں یعنی ایبٹ آباد، مینگورہ (سوات)، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں قائم کر دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم سپریم کورٹ کے وسیع تر وژن کا حصہ ہے، یہ سہولت ملک کے دیگر صوبوں کے دور دراز علاقوں تک بھی توسیع دی جائے گی اور اس حوالے سے عمل درآمد کا عمل جاری ہے۔
4
عدالتی حکم کے باوجود ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی کو چارج لینے سے روک دیا گیاڈاکٹر ضیا القیوم جب اپنے عہدے کا چارج لینے ایچ ای سی کے دفتر پہنچے تو انکی گاڑی کو ایچ ای سی کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔اس موقع پر ایچ ای سی کے تمام داخلی و خارجی دروازے بند کردیے گئے اور گیٹ پر موجود حکام کی جانب سے کہا گیا کہ کسی گاڑی کو داخلے کی اجازت نہیں۔
5
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال آبادی میں 61 لاکھ کا اضافہ ہوتا ہے،جبکہ 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے پھیلتی ہیں۔وفاقی وزیر صحت بنیادی مرکز صحت گولڑہ شریف میں بگ کیچ اپ راؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ یہ تقریب بچوں کو بارہ جان لیوا بیماریوں سے بچانے کیلئے ہے، جوبچے کوویڈ کے زمانے میں روٹین ویکسی نیشن سے محروم رہے یہ ان کیلئے ہے، مہم میں آئندہ بارہ دن تک بچوں کی ویکیسی نیشن کرینگے۔