1
ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا ہوگیااوگرا نے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی7 روپے 43 پیسے سستی ہوگئی ہے۔
2
محکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشور پر سندھ میں موبائل فون سروس بند کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیامحکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ جلوسوں کے روٹس پر موبائل انٹرنیٹ سروس بندکی جائے اور وزارت داخلہ مروجہ قواعد کے تحت فیصلہ کرکے مطلع کرے۔
3
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن اسمبلی چوہدری عثمان کی وزیراعظم سے ملاقات، ن لیگ میں شمولیت کا اعلان،ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے چوہدری عثمان علی کو ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد دی۔رکن قومی اسمبلی نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور آئندہ سال بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ملاقات میں ساہیوال کے متعلقہ حلقے کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔