1
ٓملک میں 15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ،وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ٹاک شاک میں آصف بشیر چوہدری سے گفتگو کی اور کئی اہم فیصلوں سے آگاہ کیا۔ ملک بھر میں تین ماہ بعد فروخت ہونے والی ہر دوا پر بار کوڈ موجود ہوگا، بار کوڈ موبائل سے اسکین کر کے دوا کے اصل ہونے اور ایکسپائری کی معیاد سمیت اہم معلومات ہر شہری اپنے موبائل فون پر چیک کر سکے گا۔ہماری تیاری مکمل ہے، انڈسٹری نے فروخت شدہ دواؤں پر بار کوڈ لگانے کیلئے تین ماہ کا وقت مانگا ہے۔پانچ سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کیسز آنے کے بعد پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال
2
پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز،ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر آفس نے معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے محکمہ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی و قانونی نکات پر غور جاری ہے جب کہ اسپیکر آفس کی جانب سے اعلیٰ عدالتی فیصلوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کے حمزہ شہباز کے خلاف فیصلے پر بھی غور کیا گیا ہے۔
3
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 6600 روپے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 5658 روپے اضافے سے 3 لاکھ5 ہزار 898 روپے ہے۔
4
معاشی و دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کو گوجرانوالہ اور سرگودھا سے گرفتار کیا گیا، ملزمان عادی مجرم تھے جنہوں نے ریکی کرکے دیکھا کہ کس گھر میں کم آمد و روفت ہوتی ہے ۔آئی جی اسلام آباد کی وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس