پڈعیدن (ای پی آئی): صوبہ سندھ کے شہرمورو میں 20 سالہ نوجوان خاتون نے مالی بد حالی بیماری، فاقہ کشی سے دل برداشتہ ہوکردریا میں کود کرخودکشی کرلی.
دریائے سندھ میں بچی سمیت چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کرنے والی خاتون کی لاش دس گھنٹہ بعد مقامی غوطہ خوروں نے تلاش کر لی بچی کی لاش تاحال نہ مل سکی،گھر میں کہرام واقع مالی بد حالی فاقہ کشی اور بیماری کے باعث پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق مورو کے قریب گاوں بجرانی لغاری کی رہائشی بیس سالہ خاتون فضیلا زوجہ اشفاق حسین لغاری کی لاش مقامی غوطہ خوروں نے دس گھنٹہ کی سخت جدوجہد کے بعد تلاش کرلی جبکہ اس کی دو سالہ معصوم بچی بھلی کی لاش تاحال نہ مل سکی ہے لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا،
واضع رہے کہ گزشتہ شام فضیلہ لغاری نے اپنی دو سالہ معصوم بیٹی بھلی کے ہمراہ دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کرلی تھی،اس موقع پر ورثہ کے مطابق فضیلا لغاری مالی بد حالی بیماری اور فاقہ کشی سے دل برداشتہ ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھایا،جبکہ بچی کی لاش کی تلاش جاری ہے۔