1
سپریم کورٹ پاکستان کی ایڈووکیٹ شازیہ کاسی کو خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے ادارے کی جانب سے مرکزی صدر مقررکردیا گیا۔شازیہ تسلیم کاسی اقوام متحدہ کےچارٹرکےتحت 2027 تک بطورمرکزی صدرخدمات انجام دیں گی،شازیہ کاسی قومی اور عالمی سطح پر امپلی مینٹیشن آف یونیورسل ڈیکلیریشن آف ہیومن رائٹس یواین چیپٹرکی نمائندگی کریں گی۔
2
بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں ہائی وے پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے ربیع قدیر کوٹ کے قریب ہائی وے پولیس کی گاڑی پر دھماکہ ہوا دھماکے سے تین اہلکار سب انسپیکٹر غلام مرتضی منگی، کانسٹبل نیک محمد بگٹی اور کانسٹیبل ہارون زخمی ہوگئے۔دھماکا سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے ہوا، زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر سیول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
3
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوکر 284 روپے 20 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 25 پیسے مہنگا ہوکر 286 روپے 65 پیسے کا ہوگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے مالی سے کے آغاز سے جاری تیزی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔ اسٹاک ایکس چینج میں آج دوران ٹریڈنگ1300سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 1375 پوائنٹس بڑھ کر 133325 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
4
پی اے اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرسیکیورٹی کی اسامیوں کےلیے پیپرلیک ہونے کا انکشاف،اتھارٹی انتظامیہ نےسوشل میڈیاپرپیپرلیک معاملےکی تحقیقات شروع کردیں،معاملےکی تحقیقات میں ایک امیدوار کے پیپر سے لیک شدہ پیپر میچ کرگیا۔ابتدائی تحقیقات کےمطابق پیپر ایک امیدوار نےلیک کیا تھا،جس امیدوار نے پیپر لیک کیا اسے ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔پیپر لیک ہونے کی تحقیقات ڈائریکٹر ایچ آر پی اے اے کی سربراہی میں جاری ہے۔
5
لکی مروت سے اغواہونے والے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے سے 4 جولائی کی رات گاڑی سے اتار کر اغوا کیے گئے 3 سیکورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد کرلی گئی۔شہید اہلکاروں کی شناخت نسیم، محمد ارشد، محمد شیر کے نام سے ہوئی، نسیم اور راشد کا تعلق کوہاٹ جبکہ محمد شیر کا تعلق کُرم سے ہے۔
6
یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں یونانی مال بردار جہاز کو تباہ کردیاامریکی میڈیا کے مطابق یمن پر اسرائیلی حملوں میں یمن کی بحیرہ احمر کے کنارے واقع اہم بندرگاہوں اور ایک بجلی گھر کو ہدف بنایا گیا۔ اسرائیلی وزیردفاع کے مطابق الحدیدہ، الصلیف، راس عیسیٰ پرحملہ کیا گیا۔اس حملے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں آئی۔ حوثیوں کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرحا نے کہا کہ یمنی بندرگاہوں، بجلی گھروں اور دیگر شہری سہولتوں کو نشانہ بنانا شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے اور اس کا کسی فوجی کارروائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
7
اسرائیل کا یمنی حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ،اسرائیلی وزیردفاع کاکہنا ہےکہ الحدیدہ، سلف،راس عیسیٰ اور راس قطب پاور پلانٹ پرحملہ کیا،اس کے علاوہ یمن میں الحدیدہ پورٹ سمیت حوثیوں کے دیگر اہداف کو بھی نشانہ بنایا،جواب میں یمنی حوثیوں نے فضائی دفاع میں میزائلوں سے اسرائیلی حملے کا مقابلہ کیا۔