1
سندھ: کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری،صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نیم ہنر مند افراد کے لیے کم از کم اجرت 41 ہزار 280 اور ہنر مندوں کے لیے 48 ہزار 910 روپے مختص کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ ہنر مند محنت کشوں کے لیے 50 ہزار 868 روپے ماہانہ کم از کم اجرت مختص کی گئی ہے۔کم از کم اجرت میں اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگیا، مزدوروں کی اجرت میں 8.1 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے اور یومیہ بنیاد پر کم از کم اجرت 192 روپے فی گھنٹہ ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔
2
آئی سی سی میں جے شاہ کے بعد ایک اور اہم عہدے پر بھارتی تعینات,سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سنجوگ گپتا آج سے چیف ایگزیکٹوآئی سی سی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
3
حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہوگئے۔امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز نےتصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز کا کہنا ہے کہ حارث رؤف انجری کی وجہ سے میجر لیگ کرکٹ کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔حارث رؤف کی جگہ نیوزی لینڈ کے بین لسٹر کو فوری طور پر متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
4
بھارت کا رافیل طیاروں کے پائلٹس سمیت 4 پائلٹس مارے جانے کا اعتراف، اعزازات دینے کے فیصلے نے بھانڈا پھوڑ دیاسکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق صرف ایل او سی پر بھارتی فوج کی 250 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق جن ہلاک فوجیوں کو اعزازات دیے جائیں گے ان میں بھارتی فضائیہ کے4 پائلٹس بشمول 3 رافیل طیاروں کے پائلٹس اور آدم پور ائیربیس پر مارے گئے جدید دفاعی نظام ایس 400 کے 5 آپریٹرز بھی شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ادھم پور ائیربیس بشمول ائیر ڈیفنس یونٹ پر ہلاک 9 فوجی اہلکاروں کو فوجی اعزاز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایوی ایشن بیس راجوڑی میں 2 اور اڑی سپلائی ڈپو کے او سی سمیت 4 ہلاک بھارتی فوجی بھی اعزازی فہرست کا حصہ ہیں۔ ہلاک بھارتی فوجیوں کے لواحقین پر اپنے پیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کا دباؤ ہے۔
5
سوات میں مدرسے کے طلبہ کی وین حادثے کا شکار ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات میں بحرین کے علاقے کیدام میں منی وین کو حادثہ پیش آیا۔کیدام میں تیز رفتار وین الٹ گئی جس میں مدرسے کے طلبہ سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں 11 طلبہ زخمی ہوگئے۔