1
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ اس موقع پر طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے مسافر خوفزدہ ہوگئے۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی استنبول جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے فوراً بعد فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر واپس لینڈ کرنا پڑا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جیسے ہی پرواز نے روانگی اختیار کی، طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے واپسی کی اجازت طلب کی۔ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے فوری اجازت ملنے کے بعد پائلٹ نے مہارت اور ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بہ حفاظت واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ لینڈنگ کے بعد طیارے کو پارکنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ایئرکرافٹ انجینئرز نے فوری طور پر جہاز کا تکنیکی معائنہ شروع کر دیا ہے۔پرواز میں موجود تمام مسافروں کو بہ حفاظت طیارے سے اُتار کر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے،
2
صدر زرداری کے پنجاب میں ڈیرے؛ اہم ملاقاتوں کی تیاریاں مکمل، جس کے پیش نظر گورنر ہاؤس میں رہائش کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے لیے رہائشی ضروریات کے مطابق سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ صدر مملکت کی سکیورٹی اور دیگر افراد کی رہائش کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔صدر آصف زرداری گورنر ہاؤس میں کچھ دن قیام کریں گے۔ اس سلسلے میں وہ آئندہ چند روز میں گورنر ہاؤس لاہور پہنچیں گے، جہاں قیام کےد وران پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔لاہور میں قیام کے دوران صدر زرداری ملکی صورتحال ،پنجاب میں پارٹی کی پوزیشن سمیت دیگر امور پر رہنماوں سے مشاورت کریں گے۔
3
شبمن گل کی چھوٹی سی غلطی نے بھارتی بورڈ کو مشکل میں ڈال دیا، 250 کروڑ نقصان کا خدشہ،شبمن گل نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 430 رنز بنائے جس میں پہلی اننگز میں 269 اور دوسری میں 161 رنز شامل ہیں۔ ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے فتح حاصل کی۔تاہم بھارت کی دوسری اننگز کے دوران جب ٹیم نے 427/6 پر اننگز ڈیکلیئر کی، تو شبمن گل پویلین سے میدان میں نائکی کی ٹائٹس پہن کر آئے، جو بی سی سی آئی کے اسپانسر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔یہ معاہدہ 2023 سے مارچ 2028 تک کے لیے ہے اور گل کا یہ عمل معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ گل کے نائکی کی پراڈکٹ پہن کر میدان میں آنے سے ایڈیڈاس کے ساتھ کیے گئے 250 کروڑ روپے کے معاہدے پر اثر پڑ سکتا ہے۔
4
ایلون مسک کی نئی سیاسی جماعت بنانے پر ٹرمپ کا ردعمل، گزشتہ روز ایلون مسک نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اعلان کیا تھا کہ وہ "امریکا پارٹی” کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دے رہے ہیں، جس کا مقصد عوام کو آزادی دلانا اور موجودہ سیاسی نظام کو چیلنج کرنا ہے۔میرا خیال ہے کہ تیسری پارٹی بنانا ایک مضحکہ خیز آئیڈیا ہے۔ اس سے صرف سیاسی الجھن میں اضافہ ہوگا۔”اگر ایلون مسک کو یہ سب کرنا اچھا لگتا ہے تو وہ کر سکتے ہیں، لیکن یہ قدم "فضول” ہے اور "بالکل غیر ضروری”۔اس ہفتے حماس کے ساتھ معاہدے کا امکان ہے، اور وہ جمعہ کو سیلاب زدہ ٹیکساس کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔ٹرمپ کی نیوجرسی میں صحافیوں سے گفتگو
5
افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزوں کا اجرا: سرکاری اہلکار سمیت مزید 2 ملزمان گرفتار،ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 2 افغان باشندوں کے بعد 2 مزید ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔گرفتار ملزمان میں پی آئی ڈی کا سرکاری اہلکار بھی شامل ہے، گرفتار ملزمان میں عزیز اللہ آفریدی ، نادر رحیم ، محمد عاطف احمد اور احمد زیب شامل ہیں۔ملزم محمد عاطف اور احمد زیب افغان شہری ہیں جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ہے جبکہ ملزم نادر رحیم سرکاری ادارے پی آئی ڈی کا اہلکار ہے۔
6
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے سیاسی اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت محاذ آرائی کے بجائےاتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے ایک انٹرویو کے دوران ملک میں سیاسی اور انتخابی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور جمہوری تعاون پر زور دیا ہے۔ حکومت محاذ آرائی کے بجائے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان عدالتی حراست میں ہیں اور کسی بھی ملاقات کی اجازت کا تعین وفاقی حکومت نہیں بلکہ عدالت کرتی ہے۔رانا ثنااللہ نے مخصوص نشستوں کے بارے میں خدشات کے حوالے سے کہا کہ اس سلسلے میں آئینی اور قانونی طریقہ کار کی پیروی کی گئی ہے۔