1
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیاآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کےنامزد کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اورکگیسو ربادا شامل ہیں،سری لنکا کے پاتھم نسانکا بھی جون کے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں میں شامل ہیں۔آئی سی سی ویمنز پلئیر آف دی منتھ کے لیےساوتھ افریقہ کی تزمین برٹس،ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز اور ایفی فلیچر بھی نامزد ہوئیں،ویمن کرکٹرز کی نامزدگیوں کا اعلان جون کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پرکیا گیا۔
2
امیرمقام نے فاٹا انضمام واپس لینے اور 18 ویں آئینی ترمیم ختم کرنے کی تردید کردی۔ وزیراعظم نے ضم اضلاع اور جرگہ سسٹم کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں گورنر اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا بھی شامل ہیں، کمیٹی نے مختلف اسٹیک ہولڈرز اور پارلیمنٹرینز سے مشاورت شروع کردی ہے۔کمیٹی نے آج پارلیمنٹرینز کو مشاورت کیلئے بلایا تھا، آج ہی پتہ چلا کہ پی ٹی آئی نے مشاورت کا بائیکاٹ کردیا ہے، کسی نے کہا کہ حکومت فاٹا کا انضمام واپس لینا چاہتی ہے، فاٹا کا انضمام واپس لینے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔حکومت ایف سی آر کا قانون بھی واپس نہیں لارہی، فاٹا انضمام اور ایف سی آر خاتمے کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کا ہے، یہ کہنا درست نہیں کہ 18 ویں آئینی ترمیم ختم کی جارہی ہے، فاٹا میں نئے قوانین پر عملدرآمد کا مسئلہ ہے، اسی نظام کے اندر رہ کر فاٹا کے عوام کی بہتری چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس
3
ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہااسپیکر پنجاب اسمبلی کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات پر حقائق کے برعکس تبصرے کیے گئے۔چندمفاد پرست عناصر اورگروہ الیکشن کمیشن پر بےبنیاد الزامات لگاتےرہتے ہیں،البتہ چیف الیکشن کمشنراور ارکان کسی قسم کےدباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آتے۔ترجمان نےکہااسپیکرپنجاب اسمبلی کی چیف الیکشن کمشنر سےملاقات پرحقائق کے برعکس تبصرے ہوئے الیکشن کمیشن سےآئینی اور انتظامی عہدہ دارسرکاری معاملات کےسلسلےمیں ملتے رہتے ہیں،سابق صدر عارف علوی سےچیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی متعدد ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں،پی ٹی آئی کےمتعدد رہنماؤں کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر ان سے ملتے رہے ہیں۔مزیدکہا چیف الیکشن کمشنراورارکان کےخلاف گمراہ کن پروپیگنڈےمیں مصروف ہیں،الیکشن کمیشن کسی کی خواہش پرنہیں،آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرتا ہے،چیف الیکشن کمشنر اور ارکان ایسے گروہ کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔
4
سانحہ لیاری، سندھ حکومت کا متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان،سانحہ لیاری کے بعد سندھ حکومت نے جاں بحق افراد کے ورثا کو فی کس دس دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،موجودہ قوانین کےتحت ذمہ دار بلڈرکوسخت سزا نہیں دے سکتے،ایس بی سی اے کےقوانین میں ترامیم کرکےسختیاں کرنےجارہے ہیں۔چاہتے ہیں غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کا پاسپورٹ بلاک کیا جائے،کمشنر کراچی کو مخدوش عمارتوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی
5
بحال اراکین کو معطلی کے عرصے کی تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ،پارلیمانی ذرائع کےمطابق ان 19 اراکین کو 13مئی 2024 سے لےکر عدالتی فیصلے کی تاریخ تک کی بنیادی تنخواہیں ادا کی جائیں گی،البتہ ٹی اے ڈی اےاوردیگر الاؤنسز نہیں ملیں گے،ارکان قومی اسمبلی کو 13 مئی 2024 سے 31دسمبر تک ڈیڑھ لاکھ روپے فی رکن بنیادی تنخواہ ادا کی جائے گی۔یکم جنوری 2025 سےعدالتی فیصلے تک بڑھی ہوئی تنخواہ کے تناسب سے بنیادی تنخواہ ملےگی، قومی اسمبلی کےمجموعی طورپر 22 اراکین معطل ہوئے تھےجن میں سے 19 کی بحالی کا نوٹیفکیشن ہوچکا، صوبائی اسمبلیوں کے 55اراکین کو بھی بنیادی تنخواہ ان کی اسمبلیوں کے ایکٹ کے مطابق ادا ہو گی۔