1
کراچی کی مقامی عدالت نے گھر والوں کو یرغمال بناکر لوٹنے والے ملزم کو سزا سنادی۔کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے گھر والوں کو یرغمال بناکرلوٹ مار کرنے کے کیس کی سماعت کی جس دوران عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم ذاکراحمد کو عمر قید کی سزا سنادی۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے 2022 میں ڈکیتی کی تھی جس کا مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
2
کراچی میں قبر کے نرخ 14300 روپے مقرر، شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت 200سے زائد قبرستان موجود ہیں لیکن بلدیہ عظمیٰ کے پاس صرف 38 قبرستان رجسٹرڈ ہیں۔تمام قبرستانوں کے انچارج فوری طور پر رجسٹریشن کروائیں اور انتظامیہ قبر کے نرخ 14300 روپے سے زیادہ وصول نہ کرے۔
3
شمالی عراق میں غار میں تلاشی کے دوران گیس کے اخراج سے 8 ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔ترک وزارت دفاع نے پیر کے روز تصدیق کی کہ شمالی عراق میں ایک غار میں تلاشی کی کارروائی کے دوران میتھین گیس کے اخراج سے 8 ترک فوجی ہلاک ہو گئے۔وزارت دفاع کے مطابق غار میں گیس سے متاثر ہونے والے دیگر 11 فوجیوں کو بھی علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔