1
تھانہ کھنہ پولیس نے کارروائی کرکے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے شہریوں کو لوٹنے اور گینگ ریپ کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان راولپنڈی میں چوری اور راہزنی کے 28 مقدمات جب کہ تھانہ کھنہ کے 05 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ اور تھانہ کورال میں شہریوں کو اغواء کرکے لوٹنے اور گینگ ریپ کے دو مقدمات درج ہیں۔گرفتار ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو اغواء کرکے لوٹنے اور گینگ ریپ کی وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت عمر مبارک اور شیراز کے ناموں سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے موبائل فون، نقدی، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ڈی آئی جی اسلام آباد
2
معیشت میں زرمبادلہ کی بڑھتی ہوئی طلب اور دسمبر تک ڈالر 300روپے سے متجاوز ہونے کی پیشگوئی کے باعث پیر کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 284روپے سے تجاوز کر گئے۔حکومت کی جانب سے نظر ثانی شدہ ترغیبی ڈھانچے کے سبب نئے مالی سال میں ترسیلات کی متوقع ریکارڈ آمد کی پیشگوئیوں، پاکستان کے مختلف شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری معاہدوں کو مارکیٹ نے نظرانداز رکھا اور انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا۔
3
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستیں لینے کیلیے ایک اور جماعت عدالت پہنچ گئی۔اب خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے ایک اور سیاسی جماعت اپنا حصہ مانگنے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے۔پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے کے پی میں مخصوص نشستیں حصہ کے مطابق لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔جسٹس انعام امین منہاس کل درخواست پر سماعت کریں گے۔ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا اور استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم دیا جائے۔
4
راولپنڈی میں تین بچے پانی میں ڈوب کر جاں بحق، ٹھکال روڈ چوہا خالصہ کے قریب بچے کھڑے پانی میں کھیلتے ہوئے گہرائی میں پھنس گئے اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تینوں بچوں کی لاشیں پانی سے نکال لیں گئیں۔جاں بحق ہونے والوں میں دس سالہ عثمان ندیم، نو سالہ طیبہ ندیم اور چھ سالہ حمزہ آفتاب شامل ہیں۔
5
ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری،این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے جبکہ دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب بھی متوقع ہے۔دریائے چناب پر مرالہ اور خانکی، جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
ممکنہ بارشوں کی صورت میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے پہاڑی نالوں، ہل ٹورنٹس کے بہاؤ میں بھی شدید اضافہ متوقع ہے۔
6
وفاق کے ریٹائرڈ ملازمین کیلیے پنشن میں 7 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری، اس سے قبل ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے اور30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے تھے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت نے یکم جولائی 2025 سے وفاقی حکومت کے سویلین پنشنرز، دفاعی تخمینوں سے تنخواہ پانے والے سویلین ملازمین، مسلح افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں اور سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
7
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ یا پی ٹی آئی سب اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نے انتخابی نظام کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کیا، یہاں سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں۔مقتدر ٹولہ کسی آئین و قانون کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک کو بند گلی میں دھکیلنے پر تلا بیٹھا ہے، اربوں روپے کے اشتہارات دیکر خوشحالی کے جھوٹے دعوے کرنا حکمرانوں کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے۔لاہور میں تربیت گاہ سے خطاب