1
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، آج بھی کاروبار میں تیزی کا سلسلہ برقرار رہا۔آج کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں ایک ہزار 187پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 137 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔100 انڈیکس کاروبار کے اختتام تک ایک ہزار 421 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 33 ہزار 370 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ہنڈریڈ انڈیکس نے آج بلند ترین سطح ایک لاکھ 33 ہزار 862 بنائی ہے۔ کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 394 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
2
قومی ادارہ امراض قلب کراچی میں 40 ارب کی مبینہ کرپشن کا انکشاف،ڈائریکٹرجنرل آڈٹ سندھ کی رپورٹ میں مالی سال2023-24 میں 40 ارب روپےکی کرپشن کاانکشاف ہوا۔وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےمبینہ کرپشن پرنوٹس لے لیا اور مبینہ بےقاعدگیوں پرانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔سیکرٹری صحت نے مبینہ کرپشن کی انکوائری کیلئے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری صحت شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 15 دن کے اندر انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔
3
کراچی میں انتہائی خستہ عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ، کمشنر کو سروے کا حکم،کراچی میں سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار نے لیاری واقعے کے بعد آج ہونےو الے اجلاس سے متعلق تفصیلات پریس کانفرنس میں بتائیں۔جانی نقصان کا کوئی ازالہ نہیں لیکن واقعے سے متاثر ہونے والے لوگ انتہائی غریب ہیں، سندھ حکومت نے انہیں 10 لاکھ روپے فی خاندان مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی میں 51 عمارتیں انتہائی خستہ ہیں، ان عمارتوں میں کتنے یونٹس اور کتنے افراد ہیں اس کی تفصیل کمشنر کراچی 24 گھنٹے میں دیں گے تاکہ ہم انہیں گرانے کا کام شروع کرسکیں۔
4
امریکا میں پابندی سے بچنے کیلئے ٹک ٹاک ایپ کا نیا ورژن متعارف جانے کا امکان،دی انفارمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ صرف امریکا کے لیے ٹک ٹاک ایپ ہوگی۔رپورٹ کے مطابق بائیٹ ڈانس کی جانب سے یہ ایپ اس وقت تیار کی جا رہی ہے جب امریکا میں ٹک ٹاک کو فروخت نہ کرنے پر اس پر پابندی کا خطرہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹک ٹاک کی فروخت کے لیے کمپنی کو رواں سال تیسری مرتبہ مہلت دی گئی جو 17 ستمبر کو ختم ہوگی۔