1
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اگست میں جاپان کا دورہ کریں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 15 اگست کو جاپان روانہ ہوں گی، مریم نوازشریف کا دورہ جاپان 15 اگست سے 22 اگست تک ہوگا۔جاپان کے دورے کے دوران کاروباری ملاقاتوں اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کو وزیر اعلیٰ کے دورے کی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔جاپان میں کاروباری شخصیات اور اہم کمپنیز کے عہدیداروں سے ملاقاتوں سمیت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوں گے۔وزیر اعلیٰ کا دورہ جاپان پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم قراردیا جا رہا ہے
2
سویڈن کا پاکستان میں ویزا سروس دوبارہ کھولنے کا فیصلہ،ترجمان سویڈش حکومت کا کہنا ہے پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد ویزا سروسز شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کے لیے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔ آج سے پاکستانی شینگن ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کے لیے پاکستانیوں کی درخواستوں کو موصول کیا جائے گا۔یہ اقدم دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے
3
مبینہ زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد بے ہوش ہو گئے۔متاثرہ افراد کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، نواحی گاؤں جھنڈ والا میں اپنے ہی مویشی کے دودھ سے دہی بنائی تھی۔دہی میں کوئی زہریلا کیڑا وغیرہ گرنے سے دہی زہریلا ہو گیا تھا، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے لسی کے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔
4
ٹرمپ سے ملاقات کیلئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات متوقع ہے، جس میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال بھی ہو گا۔ٹرمپ سے ملاقات سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکا میں اسرائیل کے سفیر اور نیویارک میں اسرائیل کے قونصل جنرل سے واشنگٹن ڈی سی کے باہر جوائنٹ بیس اینڈریوز پر ملاقات کی۔نیتن یاہو آج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی مندوب اسٹیو وٹ کوف سے ملاقات کریں گے۔
5
نیا دن نیا ریکارڈ، سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیاکاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا، ٹریڈنگ کے دوران 1800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 859 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1421 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 33 ہزار 370 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔