1
برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کردیںبرطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ائیر لائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کے لیے درخواست دے سکتی ہے۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ائیرلائنز کو پروازوں کے لیے یوکے سی اے اے سے اجازت لینا ہوگی۔برطانوی ہائی کمیشن کا بتانا ہے کہ سیفٹی لسٹ سے اخراج آزاد اور تکنیکی عمل کے تحت ہوا۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا کہنا ہے کہ میں پاکستانی ائیر لائن سے سفر کی منتظر ہوں، پاکستان کے ساتھ فضائی رابطوں میں بہتری خاندانوں کے ملاپ میں مددے دے گی۔
2
پشاور: مبینہ ناجائز تعلقات پر بیٹی نے باپ کو قتل کردیاپولیس کے مطا بق بیٹی کے ہاتھوں باپ کے قتل کا واقعہ پشاور کے علاقے مچنی گیٹ میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق واردات کی وجہ مقتول کے بیٹی کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات تھے۔
3
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دارالحکومت میں کرکٹ اور فٹبال میدانوں کی نیلامی روک دی. اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کھیل کے میدان شہریوں کےلیے ہیں، سی ڈی اے بھاری رقم پرنیلام نہیں کرسکتا۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد سابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن سردارمہتاب کی درخواست پرحکم امتناع جاری کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
4
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق خبردار کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ تحریک عدم اعتماد لانا جمہوری و آئینی حق ہے، جس دن اپوزیشن جماعتوں کے پاس ایک ممبر بھی زیادہ ہوگا ہم تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی کے پاس اختیار نہیں، یہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں چل سکتے تاہم گورنر راج لگانے کا ہماراکوئی ارادہ نہیں کیونکہ انہیں سیاسی شہید نہیں بنائیں گے۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کے 5 اور حکومت کے 6 سینیٹرز بنتے ہیں، چاہتے ہیں یہ بلامقابلہ منتخب ہوں۔فیصل کریم نے مزید کہا کہ ضم اضلاع سے متعلق کمیٹی پرپی ٹی آئی کے تحفظات ضد والی بات ہے تاہم مولانا فضل الرحمان کےکمیٹی پرکچھ تحفظات سے متفق ہوں۔گورنر کے پی نے کہا کہ ضم اضلاع سے متعلق فیصلے میں تمام جماعتوں کو آن بورڈ ہونا چاہیے،
5
سینیٹ الیکشن کیلئے مشال کی مخالفت کا معاملہ، علی امین گنڈا پور کے ترجمان کی وضاحت آگئی.گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے لیے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ عمران خان کی جانب سے مشال یوسفزئی سمیت مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور نور الحق قادری کے ناموں کی منظوری دی گئی۔تاہم بعد ازاں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ عمران خان نے بہن علیمہ خان اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مخالفت کے باوجود مشال یوسفزئی کو سینیٹ امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی۔پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور ارکان اسمبلی بھی مشال کو سینیٹ ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھے، علی امین گنڈاپور نے دو مرتبہ مشال یوسفزئی کو کابینہ سے بھی نکالا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سےکوئی ملاقات نہیں ہوئی۔فراز مغل کا کہنا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی کا اختیار ہے وہ نامزدگیاں کریں گے، علیمہ خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
6
40 ہزار پاکستانی زائرین غائب! عراق، شام، ایران جاکر کہاں چلے گئے معلوم نہیں، وزیر مذہبی امور کا انکشاف,سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے پاس غائب ہونے والے زائرین کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، عراق، ایران اور شام نے بھی پاکستان سے یہ مسئلہ اٹھایا تھا، اب حکومت نے زائرین کو منظم کرنےکے لیے ایک نیا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب زائرین مخصوص رجسٹرڈ زائرین گروپ آپریٹرز کے ذریعے ہی سفر کریں گے۔اب تک 1400 سے زائد کمپنیوں نے وزارت مذہبی امور کے ساتھ بطور زیارت گروپ آرگنائزر رجسٹرڈ ہونے کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔وفاقی وزیر نے نے بتایا کہ ایران، عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کا نیا مربوط نظام لا رہے ہیں ۔ پرانا قافلہ سا لار نظام جلد ختم ہو جائے گا، خواہش مند کمپنیاں وزارت کے ساتھ فوری رجسٹرڈ ہوں۔ وفاقی وزیر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ حج و عمرہ کے ساتھ زائرین کی ذمہ داری بھی وزارت مذہبی امور کی ذمہ داری ہے۔ ماضی میں عراق و شام و ایران جانے والے زائرین کے لیے خاص نظام نہیں ہوتا تھا ۔ زائرین کو منظم کرنے کی منظوری سال 2021میں دی گئی تاہم گذشتہ دورِ حکومت میں اس پر قابل ذکر پیشرفت نہ ہو سکی۔
7
کے پی میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید سنسنی خیز انکشافات، 25 ارب کے اثاثے منجمد، اہم گرفتاریاں متوقع,قومی احتساب بیورو (نیب ) نے خیبر پختونخوا کی تاریخ کے میگا کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس کو انکوائری سے باضابطہ تفتیش میں تبدیل کر دیا ہے، نیب خیبر پختونخوا کی تازہ کارروائی میں مزید سنسنی خیز اور نئے رازوں سے پردہ اٹھ گیاہے۔سرکاری تفصیلات کے مطابق اس کیس میں اب تک مجموعی طور پر25ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور ضبط کیے ہیں، نیب نے ایک ارب روپے سے زائد نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور تین کلو گرام سے زیادہ سونا برآمد کیا ہے، مختلف کمرشل بینکوں میں موجود 73 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے ہیں جن میں 5 ارب روپے سے زیادہ رقم موجود ہے۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق نیب نے 77 لگژری گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں ، مزید برآں، 109 جائیدادیں بھی مختلف شہروں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سے قبضے میں لی گئی ہیں، ان میں 4 فارم ہاؤسز، 12 کمرشل پلازے، 2 کمرشل پلاٹس، 30 مکانات، 12 دکانیں اور فوڈ کورٹس، 25 فلیٹس اور پینٹ ہاؤسزاور 175 کنال زرعی اراضی شامل ہیں، ان جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریباً 17 ارب روپے بتائی جا رہی ہے۔
8
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، ایران سے بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے ملکوں کو ٹیرف لیٹر جلد جاری کریں گے ، شرح 10 فی صد کے قریب ہو گی ۔ یوکرین کو اسلحہ بھیج دیا گیا ہے ، روسی صدر پیوٹن امن کی خواہش کے دعوے پر پورا نہیں اترے۔ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن کے دور میں شروع ہوئی۔ ان کی کمزور پالیسی کے باعث جنگیں شروع ہوئیں۔اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان 50 دن کے اندر امن معاہدہ نہیں ہوا تو امریکا روس کے باقی ماندہ تجارتی شراکت داروں پر 100 فیصد ثانوی محصولات عائد کرے گا۔یعنی جو ملک روس سے تجارت کرے گا اگر وہ اپنی مصنوعات امریکا کو بیچنا چاہے گا تو اُسے 100 فیصد درآمدی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔
9
لاہور میں پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہیں کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل رانا مدثر کےمطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کوسانس لینے میں دشواری ، معدے اور پیٹ میں تکلیف ہے، سروسزاسپتال میں ان کےٹیسٹ کیے گئےہیں ۔اسپتال انتظامیہ کےمطابق یاسمین راشد کو سانس میں دشواری، دل کی دھڑکن تیز اور بلڈ پریشر زیادہ ہونے پر اسپتال لایا گیا ، انہیں معدےمیں جلن اور درد بھی ہے ۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹریاسمین راشد کی حالت خطرےسےباہرہے۔
10
لبنان کے مرکزی بینک نے حزب اللہ کے مالی ادارے القرض الحسن پرپابندی لگا دی.غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان کے تمام بینکوں کو القرض الحسن سے معاملات سے روک دیا گیا ہے۔یورپی کمیشن پہلے ہی لبنان کو منی لانڈرنگ کے خطرے والے ممالک میں شامل کرچکا ہے جبکہ فیٹف نے بھی لبنان کو ’گرے لسٹ‘ میں شامل کیا ہوا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ کے مالی ادارہ القرض الحسن 1983 میں قائم ہوا جو خود کو فلاحی تنظیم قرار دیتا ہے۔ القرض الحسن پر امریکی پابندیاں 2007 سے عائد ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز لبنان میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو اور کیمپس پر فضائی حملے کیے تھے جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جس میں 5 حزب اللہ جنگجو شامل ہیں۔
11
امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران سے نیوکلیئر ڈیل کیلئے اگست کی ڈیڈلائن پر اتفاق,خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے برطانوی ، فرانسیسی اور جرمن ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر حتمی سمجھوتے کیلئے اگست کے اختتام تک کی مہلت رکھی جائے۔ ڈیل نہ ہونے کی صورت میں یہ ممالک ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی وہ تمام پابندیاں پھر سے عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو سن 2015 میں ایران نیوکلیئر ڈیل کے موقع پر اٹھا لی گئی تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے اعلان کیا تھا کہ اگر امریکا نے یورینیم افزودگی بند کرنے پر اصرار کیا تو جوہری مذاکرات نہیں ہوں گے۔امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر کئی مرتبہ مذاکرات ہو چکے ہیں، مگر اسرائیل کے اچانک حملوں نے ان مذاکرات کو روک دیا تھا۔جنگ کے اختتام کے بعد دونوں ممالک نے بات چیت کی بحالی کا عندیہ دیا ہے، لیکن ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔
12
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو پارٹی رہنماؤں کی ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی پر غصہ آگیا۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کہا کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے درمیان بیان بازی پر شدید افسوس اورغصے کا اظہار کیا کرتے ہوئے تمام رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا۔عمران خان کی سخت ہدایات ہیں کہ تمام رہنما ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی اور سوشل میڈیا مہم چلانے سے باز رہیں اور احتجاجی تحریک کے لیے متحد ہوں۔بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ اور تمام ذمے داروں کو احتجاجی تحریک کے سلسلے میں سخت ہدایات بھی جاری کردیں۔
13
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) احتجاجی تحریک چلانے پر کنفیوژن کا شکار ہوگئی، متضاد اعلانات اور اختلافی بیانات نے معاملہ دھندلا دیا۔5 اگست کی بات حتمی ہے یا 90 دن کی تحریک چلانے کے دعوے صحیح ہیں؟ پارٹی رہنماؤں کے متضاد بیانات سامنے آگئے۔پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 5 اگست کی کال سامنے آئی تھی تو پھر2 روز پہلے وزیر اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 90 دن کی تحریک چلانے کی بات کی۔منگل کو پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے بھی کنفیوژن کی تصدیق کی اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی کڑیاں بھی سازش سے جوڑ دیں۔بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پیغام کچھ اور تھا ، پارلیمانی کمیٹی میں کچھ اور باتیں آئیں ، ان کے پاس کوئی واضح بات نہیں۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے 90 دن کی بات پارلیمینٹرینز کی سیاست سے جوڑ دی۔لیکن پھر پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دو ٹوک انداز میں علی امین گنڈاپور کی تاریخ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ صرف بانی پی ٹی آئی کی چلے گی ، کوئی 90 روز نہیں ۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا کا کہنا تھاکہ ہانی پی ٹی آئی نے جو تاریخ دی ہے وہی رہے گی، کوئی 90 دن معنی نہیں رکھتا، میں جو بات کر رہا ہوں ٹھیک کر رہا ہوں، کسی میں ہمت ہے میری بات رد کرنے کی تو میں اسے دیکھ لوں گا، تمام گفتگو بیوقوفانہ کی گئی، اگر اس کے بعد کوئی بات ہوئی تو تادیبی کاروائی کریں گے۔