1
رہنما مسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ بار بار ایک ہی بیان ہے جو بھی سہولتیں ہیں وہ تو ڈیکلیرڈ ہیں، کوئی بھی جو ان کو ملنے جاتا ہے، پتہ کر سکتا ہے، پی ٹی آئی والے اپنی بات کر رہے ہیں، انڈیپنڈنٹ اور انویسٹی گیٹو جرنلسٹ کا کام ہے کہ وہ جا کر تحقیقات کرلیں جس پر دونوں کو اعتبار ہے، جو سپرنٹنڈنٹ کہہ رہے ہیں وہ اتھنٹک بات ہونی چاہیے کہ وہ حکومت کی طرف سے ہے لیکن بہر حال پھر بھی اگر کوئی چاہے تو اس کی تحقیقات کی جا سکتی ہیں اس میں تو ایسی کوئی بات نہیں۔ جو سہولتیں ہمارے جب لیڈر قید ہوئے تھے تو جو سہولتیں ان کو تھیں اس سے بہت زیادہ سہولتیں ہیں۔ یہ حکومت کا کام نہیں ہے کہ ہمارے اندر اختلافات ہیں یا نہیں ہیں، ہر سیاسی جماعت کے اندر چھوٹے موٹے اختلافات بھی ہوتے ہیں، ایسے اختلافات تو نہیںہیں نہ کہ جب لاہور جانا ہوا تو کیا ساری لیڈرشپ لاہور نہیں گئی ہے؟، اس پر خوش نہ ہوں جو چیز آپ سے ڈیمانڈ کی جا رہی ہے اس پر بات کریں، ہمارے اندر اختلافات ہیں یا نہیں ، یہ الگ بات ہے۔
2
رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ ہر کسی کا ایک چیز کو دیکھنے کا اپنا زاویہ ہوتا ہے، مسئلہ وہاں پیدا ہوتا ہے جب آپ پارٹی کے اندرونی ایشوز جو دو بندوں نے ، دس بندوں نے یا ایک کمیٹی نے ملکر بیٹھ کر حل کرنے ہوتے ہیں ، آپ اس پر پبلک ہو جاتے ہیں۔ پرابلم یہ ہے کہ عمران خان صاحب جب جیل گئے ہیں تو جیل سے پہلے تحریک انصاف کے چھوٹے بڑے فیصلے ان ہی کی اپروول سے ہوتے تھے لیکن خان صاحب جب ایک فیصلہ کر لیتے تھے تو اس کے خلاف جا کہ پبلک میں کوئی بات نہیں کرتا تھا۔یہ ایک ایسا معاملہ ہے جو میں اپنی ذاتی رائے دے سکتا ہوں کہ بہت آسانی سے اس سے بچا جا سکتا تھا اسی لیے ہم 2013 سے 2018کے دوران مسلم لیگ کی حکومت تھی ہم بچے رہے کیونکہ اس وقت میں بھی شوگر ایڈوائزری بورڈ کا سربراہ تھا اور ایک جنرل پالیسی یہ تھی کہ جتنا بھی مطالبہ کیا جاتا ہے ایکسپورٹ کی اجازت کا اس کے پچیس فیصد کی اجازت دی جائے۔
3
چوریاں کرکے کروڑ پتی بننے والی گھریلو ملازمہ عمران خان کے ہاتھوں ایوارڈ یافتہ نکلی.پولیس تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزمہ ماضی میں اسلام آباد کی جیل میں قید رہ چکی ہے جہاں اسے جیل میں سلائی کا کام کرنے پر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔تفتیشی حکام کے مطابق مہرین کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ لاہور میں بھی متعدد مقدمات میں مطلوب رہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دسمبر 2024 میں شہری شوکت محمود نے ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ گھریلو ملازمہ مہرین نے چائے میں نشہ آور دوا ملا کر اہل خانہ کو بے ہوش کیا اور گھر سے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مجموعی نقصان 65 لاکھ روپے سے زائد تھا۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مہرین کو پہلے فیروز آباد تھانے کی حدود میں ایک اور چوری کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، جہاں اطلاع ملنے پر ڈیفنس مقدمے کے مدعیان بھی پہنچے اور ملزمہ کو شناخت کر لیا۔ بعد ازاں ڈیفنس پولیس نے بھی اپنے مقدمے میں باقاعدہ گرفتاری ڈال دی۔
4
پاکستان اور چین میں میڈیا شراکت داری کا نیا باب، اہم معاہدہ طے پا گیا. جس کا مقصد میڈیا کے میدان میں مہارتوں کا تبادلہ اور اشتراک کو بڑھانا ہے۔معاہدے کے موقع پر پاکستان کی نمائندگی وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان نے کی جب کہ چین کی طرف سے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن (NRTA) کے پارٹی گروپ کے رکن اور وائس منسٹر ڈونگ شن نے دستخط کیے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان روایتی میڈیا تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا بلکہ جدید نشریاتی تقاضوں سے ہم آہنگ سمعی و بصری میدان میں بھی تعاون کی نئی راہیں کھولے گا۔معاہدے کے تحت پاکستان اور چین کے میڈیا ادارے مشترکہ منصوبے شروع کر سکیں گے، ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ سکیں گے اور معلومات و مواد کا تبادلہ کیا جا سکے گا۔
5
ڈی آئی خان؛ فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید,پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کرنے والے دہشت گردوں کی پولیس کے گھیرے سے بھاگنے کی کوشش بھی ناکام ہوگئی۔پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف مع ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی و ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام ہے، شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
5
راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ,ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف مقدمہ سرکاری ملازم کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا، ملزم جوڑے کے خلاف درج مقدمہ میں پیکا ایکٹ کی دفعہ 21بھی شامل کی گئی۔پولیس نے مقدمہ کے اندراج کے بعد ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا جوڑا گرفتار کرلیا، زیر حراست جوڑا شہریوں کو ہنی ٹریپ کر کے بلاتا اور ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ کے ذریعے بھاری رقم وصول کرتا تھا، گرفتار ملزمان میں عروج اور راحیل شامل ہیںمقدمے کے متن کے مطابق خاتون ملزمہ نے مدعی مقدمہ کو رینج روڈ پر گھربلایا،اسلحہ کے زور پر برہنہ کرکے ویڈیو بنائی،2لاکھ وصول کرکے چھوڑا، ملزمان نے ویڈیو کے بہانے بلیک میل کرکے 5لاکھ 10ہزار روپے مزید بھی وصول کئے، ملزمان نے مزید رقم نہ ملنے پر برہنہ ویڈیوز مدعی کے دوستوں کو بجھوا دیں۔
6
اسلام آباد ائیرپورٹ پر غیر ملکی خاتون 16 گھنٹے سے محصور ,ذرائع ائیرپورٹ نے کہا کہ ڈالرز میں ارجنٹ فیس ادا کرنے کے باوجود خاتون کو ویزہ جاری کرنے میں تاخیر ہے، نادرا کی جانب سے آن ارائیول ویزہ فراہم کرنے میں تاخیر پر غیر ملکی خاتون کو16 گھنٹے سے ائیرپورٹ پر روک رکھا ہے۔ذرائع نے کہا کہ غیرملکی خاتون ٹورسٹ ویزہ پر پاکستان بزنس مین کی مہمان ہیں، خاتون کے میزبان کی جانب سے اعلی شخصیت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، خاتون پہلی بار پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچی ہے۔امیگریشن حکام نے کہا کہ مسافر آن لائن ویزہ اپلائی کرتا ہے تو اس اسکو ویزہ گرانٹ نوٹس ایشو ہوتا ہے تو ویزہ دیا جاتا ہے، کلیرینس ملنے پر مسافر کو کلیئر کردیاگیا ہے۔
7
پہلگام فالس فلیگ بے نقاب، منوج سنہا کے بیان نے مودی سرکار کو جھوٹا ثابت کردیامقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا پردہ چاک کردیا۔ ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تسلیم کیا کہ پہلگام حملہ سکیورٹی کی ناکامی تھی ۔کانگریس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی ذمے داری مودی سرکار کی ہے، سکیورٹی ناکامی پر اس سے جواب طلبی کی جائے۔ ترجمان کے مطابق جمہوریت کا مطلب ہے مودی سرکار پہلگام واقعے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگ کرمستعفی ہو جائے۔
8
اے سی سی اجلاس، بنگلا دیش نے بھی بھارتی دباؤ مسترد کر دیابی سی بی کے صدر امین الاسلام نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اجلاس سے پہلے مقام تبدیل کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔منگل کو جاری کردہ بیان میں بی سی بی چیف نے کہا کہ ان افواہوں کی سختی سے تردید کی کہ آنے والی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سالانہ جنرل میٹنگ کا مقام تبدیل کر کے دبئی منتقل کرنا پڑسکتا ہے اور واضح کیا کہ یہ اجلاس طے شدہ شیڈول کے مطابق 24 جولائی کو ڈھاکا میں منعقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق بھارت کی اجلاس میں شرکت غیر یقینی تھی اور کہا جا رہا تھا کہ سیاسی کشیدگی کے باعث یہ اجلاس دبئی منتقل کیا جا سکتا ہے۔