1
خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدواروں کے نام فائنل,ترجیحی فہرست کے مطابق ثانیہ نشتر کی خالی نشست کے لیے مشعال یوسفزئی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور نورالحق قادری کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے اعظم خان سواتی اور خواتین کی مخصوص نشست کے لیے روبینہ ناز کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق یہ فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے مشورے اور منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔
2
تمام سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت,ای سی پی اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتیں مالی سال کے اختتام کے بعد 60 روز کے اندر تفصیلات کے ساتھ پیش کریں گی۔گوشواروں میں سیاسی جماعتوں کو سالانہ آمدنی اور اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثہ جات اور واجبات الیکشن کمیشن میں جمع کرواناہوں گے۔جماعت کی آڈٹ رپورٹ اور تفصیلات پر پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار کے دستخط ہونا ضروری ہے۔
3
متاثرین ریگی ماڈل ٹاؤن پشاور نے کل اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کال دیدی.درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے متاثرین ریگی ماڈل ٹاؤن میں صوبائی اور وفاقی شہدا ملازمین کی فیملیزشامل ہیں۔ 33 سال سے منصوبہ التواء کا شکار ہے اور پی ٹی آئی حکومت میں شنوائی نہیں ہو رہی۔متاثرین کا کہنا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے ہیں تاکہ مرکزی قیادت نوٹس لے۔ درخواست صدر انجمن متاثرین ریگی ماڈل ٹاؤن پشاورکی جانب سےدی گئی۔ درخواست کی نقل اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
4
عراقی کردستان میں آئل فیلڈ پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تیل تنصیبات پر آگ بھڑک اٹھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کردستان کے علاقے سارسنگ میں امریکی کمپنی کے زیر کنٹرول میں ایک آئل فیلڈ پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس کے باعث تیل تنصیبات میں آگ بھڑک اٹھی۔رپورٹ کے مطابق آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کے بعد تنصیبات سے تیل کی پیداوار بند ہوگئی۔امریکی سفیر نے کردستان میں آئل فیلڈ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت پر زور دیا ہے کہ ایسے حملے رکوائے اور شفاف تحقیقات کے ذریعے حملہ آوروں کو سزا دے۔
5
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ,وفاقی حکومت نے گزشتہ رات پیٹرول کی قیمت میں 5.36 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11.37 روپے فی لیٹر اضافہ کیا، جس کا اطلاق 16 جولائی سے آئندہ 15 روز کیلئے کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں نہیں ہے، ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پیٹرول پر 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 74 روپے 51 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی برقرار ہے۔