اوباڑو.ڈھرکی(اسپیشل رپورٹ: محمد کلیم صادق بھٹی)بے حس اور نا اہل حکمرانوں نے اپنی عیاشیوں کو ختم کرنے کے بجائے پہلے سے مہنگائی و بدحالی کی دلدل میں پھنسی عوام پر مذید اور مہنگائی کی پے در پے ظالمانہ بمباریاں کر کر لوگوں کا جینا جنجال کر کے رکھ دیا ہے اور ان کے بیوی بچوں کے منہ سے "دو” وقت کا نوالہ تک چھین کر ان سے انکا عزت اور سکون سے جینے کا حق تک چھین لیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار تشکیل احمد صدیقی امیر جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی اور نائب امیر ضلع مولانا مفتی محمد یوسف مزاری اور علی حسن منصوری و دیگر رہنماؤں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی موجودہ حکمرانوں کی طرف سے جاری کردہ روز بروز مہنگائی بڑھانے کے مختلف ظالمانہ احکامات کی بدولت "منہ زور مہنگائی” کے نا تھمنے والے سیلاب جیسے حکومت غلط اور ظالمانہ فیصلوں کے خلاف”ملک گیر احتجاج کی کال پر جماعت اسلامی ڈھرکی اور ضلع گھوٹکی کی جانب سے اوباڑو میں منعقد کردہ ایک بڑی عوامی احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کے شرکاء سے خطابات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ عوام کے خون پسینے کے کمائے ہوئے پیسوں سے حکومت کے بیسیوں ٹیکسسز اور جگا ٹیکسوں کے پیسوں پر پلنے اور چلنے والے حکمران اپنی سن گنت بے تحاشا عیاشیوں اور قماشیوں اور اپنے اللے تللے کے خرچوں کو چھوڑنے کے بجائے پہلے سے مہنگائی ، بے روزگاری ، بد امنی اور لا قانونیت اور احساس عدم تحفظ و استحکام جیسی محرومیوں کی شکار مسلسل بنی مظلوم عوام پر آئے روز پیٹرول ، ڈیزل ، گیس ،بجلی اور نا جانے کون کون سے ان گنت "بموں” کی بمباریاں کر کر کے متوسط طبقہ اور غیریب لوگوں کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔