1
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل نے لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انتظامیہ اور طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے آپریشن بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ میں پاک افواج کی حکمت عملی اور کامیابی پر روشنی ڈالی جس پر طلباء و طالبات نے آپریشن بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔معرکہ حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہے گا۔
2
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: وزیراعظم اور کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ لٹک گیارجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزرا کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ وقتی طور پر رک گیا ہے، رجسٹرار آفس ذرائع کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے آفس سے 16 جولائی کو نوٹ آیا تھا کہ وہ 21 جولائی کو سماعت کریں گے۔ذرائع رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے نوٹ سے پہلے ہفتہ وار روسٹر جاری ہو چکا تھا، اب اس میں ترمیم ہونا تھی اور پھر کاز لسٹ جاری ہونا تھی، ہم نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی 21 جولائی کی سماعت کیلئے حوالے سے 16 جولائی کے بعد مجاز اتھارٹی کو نوٹ لکھا تھا، مجاز اتھارٹی کا جواب ابھی نہیں آیا، آئے گا تو ہی اس پر کچھ بتا سکیں گے۔رجسٹرار آفس کے ذرائع کے مطابق کیس مقرر نہیں تھا جس کو سنا گیا اور آرڈر ہوا، اب اس سے متعلق عدالتی آرڈر پر نوٹس کیسے بھجیں؟ مجاز اتھارٹی سے اس حوالے سے رائے لیں گے۔
3
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی، اپوزیشن کا شرکت سے انکار,مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام، عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی نے متفقہ طور پر اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے اے پی سی کو نمائشی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے فیصلے غیر سنجیدہ ہیں اور ایسی کانفرنس محض سیاسی دکھاوا ہے، حقیقی مسائل کا حل پارلیمانی فلور پر ممکن ہے، نہ کہ نمائشی اجلاسوں میں۔ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک میز پر بیٹھنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے اے پی سی کو ”بے مقصد مشق“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اے اے پی سی بحیثیت سیاسی جماعت بلائی ہوتی تو شرکت کرتے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کانفرنس کے بائیکاٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو جماعتیں شرکت نہیں کر رہیں وہ درحقیقت صوبے کے مسائل سے لاتعلق ہیں، امن عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہے اور حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کیلئے کوشاں ہے۔
4
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جن پر خود دہشت گردی کے مقدمات ہوں، وہ کیا آل پارٹیز کانفرنس طلب کریں گے؟ صوبہ دہشت گردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں کیوں شرکت کریں، عوامی نیشنل پارٹی نے پہلے اے پی سی طلب کی ہے، حکومت کو چاہئے تھا اس میں شرکت کرتی۔اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں جانے کی بجائے خود ایک اور اے پی سی بلائی، مگر غیر سنجیدہ حکومت کی اے پی سی کو اپوزیشن نے سنجیدہ نہیں لیا، بیشتر اپوزیشن جماعتوں نے آج حکومت کے اے پی سی سے بائیکاٹ کیا ہے۔انہوں نے خیبرپختونخوا میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جس دن نمبرز پورے ہو گئے، تحریک عدم اعتماد لائیں گے، صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے، جلد امن و امان پر اسمبلی اجلاس کے لیے ریکوزیشن جمع کروا رہے ہیں۔
5
پنجاب کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان,لاہور بورڈ کی جانب سے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 65 اعشاریہ 32 فیصد رہا، امتحانات میں 2 لاکھ 54 ہزار 12 طلبہ نے شرکت کی جس میں ایک لاکھ 65 ہزار 912 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔لاہور بورڈ سے حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، نورالہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد علی 1187 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔ملتان تعلیمی بورڈ کی جانب سے بھی میٹرک نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، مجموعی طور پر ایک لاکھ 25 ہزار 2 طلبہ نے شرکت کی جس میں سے 91 ہزار 289 طلبہ کامیاب ہوئے۔اس کے علاوہ گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے بھی میٹرک فرسٹ اینول امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔بہاولپور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
6
بابو سر ٹاپ: ڈاکٹر مشعال کے 3 سالہ بیٹے کی لاش 3 دن بعد مل گئی.ڈاکٹر مشعال فاطمہ کے بیٹے عبد الہادی کی لاش کو مقامی افراد نے بابوسر کے قریب ڈاسر کے مقام پر دیکھا اور حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا، گلگت بلتستان سکاؤٹس نے 3 سالہ عبد الہادی کی نعش نالےسے نکال کر چلاس ہسپتال منتقل کر دی۔
7
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔پورے ملک میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پورے صوبے میں ورکر کنونشنز اور کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو سزائیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دلائی جارہی ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت کو جھوٹے مقدمات میں سزائیں دی گئی ہیں، یہ سزائیں دلوانا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش ہے، سزائیں دلوانے سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت تحریک سے شدید خوفزدہ ہے۔
8
ملک بھر میں ساڑھے چار سال کے دوران 79 خودکش حملے، 690 افراد جاں بحق,خیبرپختونخوا میں 54، بلوچستان میں 19، سندھ میں 4 اور پنچاب میں ایک خودکش حملہ ہوا، خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا جبکہ بلوچستان دوسرے نمبر پر متاثر صوبہ رہا۔2025 کے پہلے چھ ماہ میں 13 خودکش حملے ہوئے، جن میں 103 افراد جاں بحق اور 230 افراد زخمی ہوئے، 2024 میں 17 خود کش دھماکے ہوئے جن میں 139 جاں بحق اور 134 افراد زخمی ہوئے۔اسی طرح 2023 میں 29 حملوں میں 329 افراد جاں بحق اور 582 زخمی ہوئے جبکہ 2022 میں ان حملوں کی تعداد 15 رہی جن میں 101 افراد جاں بحق اور 290 افراد زخمی ہوئے تھے۔
9
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ غیر معمولی بارشیں ماحولیاتی تبدیلی کا واضح ثبوت ہیں۔بدلتے ماحولیاتی حالات اور غیر معمولی مون سون بارشوں پر اہم پیغام میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلوں میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس ہوا، اسلام آباد میں سیلابی ریلے کی زد اور لودھراں میں کلاؤڈ برسٹ سے جاں بحق ہونے والوں کی فیملی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے عوام کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی شدت اور خطرات کے پیشِ نظر احتیاط کریں۔
10
سکیورٹی خدشات کے باعث ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں کرفیو نافذ,نیم قبائلی علاقہ میں کرفیو کے حوالے سے اعلامیہ ڈی سی کی جانب سے جاری کر دیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں صبح 6 تا شام 7 بجے کرفیو نافذ رہے گا۔ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کرفیو میں تمام تجارتی مراکز اور دکانیں بند ہوں گی جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
11
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: انسداد دہشت گردی عدالت کا تحریری فیصلہ جاری,جاری کردہ تحریری فیصلے کے مطابق تفتیش میں تمام ملزمان ان واقعات میں ملوث پائے گئے، تفتیشی افسران شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کے خلاف شواہد پیش نہیں کر سکے، شاہ محمود قریشی سمیت6 ملزمان کو بری کیا جاتا ہے، شاہ محمود قریشی کسی غیر قانونی احتجاج میں شامل نہیں ہوئے۔فیصلے میں کہا گیا شاہ محمود قریشی 9مئی کو کراچی میں تھے، پراسیکیوشن نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کے خلاف کیس ثابت کیا، پراسیکیوشن نے اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید سمیت 8 ملزمان کیخلاف بھی کیس ثابت کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزموں نے عوام کو فوج کے خلاف اکسایا، ملزموں کے اس اقدام نے ملک پر تباہ کن اثرات چھوڑے، پراسیکیوشن ملزم حمزہ عظیم پاہٹ، رانا تنویر، اعزاز رفیق، افتخار اور ضیاس خان کے خلاف بھی مقدمہ ثابت نہیں کرسکی، لہٰذا عدالت شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزمان کو پری کررہی ہے۔تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ ملزم حمزہ عظیم پاہٹ، رانا تنویر، اعزاز رفیق، افتخار اور ضیاس خان ضمانت پر ہیں اور ان کے ضامن بھی ذمہ داریوں سے بری ہوچکے ہیں جبکہ ملزم شاہ محمود قریشی زیر حراست ہیں، اگر وہ کسی اور کیس میں گرفتار نہ ہو تو اسے فوری رہا کیا جائے۔تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عدالت ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ سمیت 8 دیگر ملزمان کو قصور سمجھتی ہے جس کی بنیاد پر انہیں 10، 10 سال قید بامشقت کی سزا کا حکم دیتی ہے۔تحریری فیصلے کے مطابق ملزمان کو دفعہ 148 کے تحت 3 سال قید،دفعہ 440 کے تحت 3 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے اور تمام سزائیں بیک وقت چلیں گی، تحریری فیصلے کے مطابق ملزمان کو سابقہ قید کا فائدہ دیاگیا ہے۔عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ زیرِ حراست ہیں۔ افضال عظیم پاہٹ، علی حسن عباس اور ریاض حسین کوپیشی پر گرفتار کر کے جیل حکام کے حوالے کیا گیا جبکہ خالد قیوم پاہٹ کےعدالت پیش نہ ہونے ہروارنٹ گرفتاری ایس ایچ او کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ وقوعہ کی فوٹیجز اور آڈیو،ویڈیو کلپس میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کی شناخت کی گئی، ویڈیوز میں حرکات، اشارے، آواز اور چہرے کی شناخت شامل ہیں۔تمام ثبوت عدالت میں بطور ڈیجیٹل شہادت قابل قبول قرار دئیے گئے جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کی ویڈیوز اور یو ایس بی میں موجود 9 ویڈیو کلپس کی فرانزک سائنس ایجنسی نے تصدیق کی ہے۔
12
پاکستان اور بنگلہ دیش کا کرکٹ کے فروغ و امپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق,وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وزیر کھیل امور نوجوانان، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات کی، جس میں سپورٹس کے فروغ کے لئے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدے کا فیصلہ کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ و امپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا، ویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے امپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت بھی دی۔ملاقات میں نوجوانوں کی سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا، اعلیٰ تعلیم، سکالر شپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر گفتگو کی گئی، سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
13
سیریز میں کلین سویپ سے بچنے کا مشن: شاہین آج بنگال ٹائیگرز کا سامنا کرینگے.پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا، بنگلادیش نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میں 8 رنز سے شکست دی تھی۔
14
امریکی صدر کا مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان, یورپی یونین کیساتھ سنجیدہ مذاکرات کر رہے ہیں، چین کے ساتھ ڈیل کرنے والے ہیں، جاپان نے مذاکرات کرکے ٹیرف 15فیصد پر لانے پر اتفاق کیا، امریکا میں کاروبار کرنے والے ممالک پر ٹیرف کم کر دیں گے۔ڈیل کے تحت یورپی اتحادی ہتھیار خرید کر یوکرین کو بھیجیں گے، یورپی اتحادی امریکا کو فوجی سازوسامان کی 100 فیصد ادائیگی کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اے آئی سمٹ سے خطاب
15
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن,حکام کا کہنا ہے کہ جھنگ روڈ فیصل آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 8.8 کلو آئس برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔کراچی میں واقع کوریئر آفس میں کوئٹہ سے آسٹریلیا بھیجیے جانے والے پارسل سے قالین میں جذب 17.750 کلو آئس پکڑی گئی، جبکہ پشاور رنگ روڈ پر واقع کوریئر آفس سے لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 7.2 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
16
ملازم شوروم سے کروڑوں روپے کی جیولری اور نقدی چوری کر کے فرار,ایف آئی آر کے مطابق ملازم افتخار نے شوروم میں داخل ہو کر 110 تولہ سونا، دس لاکھ روپے کی نقدی اور اسلحہ چوری کرلیا۔متن کے مطابق شوروم کے کیمروں سے ملازم چوری کرتا دیکھا گیا، پولیس نے نواب قریشی کی درخواست پر افتخار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی، ملزم کو جلد گرفتار کرکے نقدی اور سونا برآمد کروایا جائے گا۔
17
پاک یو اے ای تجارتی تعاون معاشی تعلقات کی بحالی کی علامت بن گیاخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی موثر پالیسیوں کی بدولت پاک -یواے ای مشترکہ تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تجارت 20.24 فیصد اضافے کے ساتھ 10.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔حال ہی میں پاک-یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12 ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، ہوا بازی، آئی ٹی اور توانائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
18
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار,کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، 200 سے زائد اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 867 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج منفی زون میں چلی گئی، 400 سے زائد پوائنٹس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار 835 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
19
ایف بی آر نے سگریٹ سازی میں 300 ارب روپے کی ٹیکس چوری روکنے کے لیے مانیٹرنگ شروع کر دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمباکو کے پتوں کے تھریشرز یونٹس جی ایل ٹی پر ٹیکس افسران کی مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر کر دی گئیں، تمباکو سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے جی ایل ٹی میں ٹیکس افسران ٹریکنگ کریں گے۔ایف بی آر کی جانب سے جی ایل ٹیز کی مانیٹرنگ اور تمباکو ٹریکنگ سے تمباکو کی تیاری کے یونٹس سے غیر قانونی سگریٹ سازی کے لیے تمباکو فراہم نہیں کیا جاسکے گا، تمباکو تیار کرنے والی جی ایل ٹیز تمباکو کا ٹرک نکالنے سے پہلے آگاہ کرنے کی پابند ہوں گی۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمباکو سے بھرے ٹرکوں پر اب ٹریکنگ سسٹم لگایا جائے گا، تمباکو سے بھرا ہوا ٹرک اب صرف قانونی سگریٹ سازی میں استعمال ہوسکے گا، غیر قانونی سگریٹ سازی فیکٹریوں تک تمباکو کی ترسیل مکمل طور پر روکی جائے گی۔