1
اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بہنے والے کرنل (ر) اسحاق کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری,وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے باعث پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل اسحاق اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے کہ ان کی گاڑی خراب ہو گئی اور اسی دوران پانی کا ریلا آ گیا جس میں دونوں باپ بیٹی گاڑی سمیت پانی میں بہہ گئے تھے۔
2
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے۔ کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کو ویزا چاہیے ہوگا تو 24 گھنٹوں میں فراہم کیا جائے گا، وہ پر امن احتجاج میں حصہ لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ عمران خان کے بچے پاکستان آکر کیا کریں گے، اگر پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی، انہوں نے 9 مئی بھی کرکے دیکھ لیا۔جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہی تحریک چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتا اور ڈیل نہیں کریں گے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو, پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہی تحریک چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتا اور ڈیل نہیں کریں گے۔
3
پنجاب: بارشوں کا چوتھا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان، 4 شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ,پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں سےمتعلق اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 143 شہری جاں بحق اور 488 افراد زخمی ہوئے جب کہ 121 مویشی ہلاک ہوئے اور 200 گھر متاثرہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے جب کہ کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اورگوجرانولہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔
4
قومی اسمبلی ارکان کو 1.16 ارب روپے کے فری سفری واؤچرز دیے گئے.ایک آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مالی سال 2021-22ء سے 2023-24ء کے دوران ارکان قومی اسمبلی کو 1.16 ارب روپے کے فری سفری واؤچرز جاری کیے، جن میں سے 16 کروڑ 10 لاکھ روپے کے جاری کردہ واؤچرز اور بیان کردہ اخراجات میں فرق سامنے آیا ہے۔ پورٹ نے ان اخراجات کو غیر مجاز اور بے ضابطہ قرار دیتے ہوئے مالی رپورٹنگ میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ضابطوں میں خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔ 31 جنوری 2025ء کو منعقد ہونے والے ڈپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی (ڈی اے سی) کے اجلاس میں قومی اسمبلی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ سفری واؤچرز کی باز ادائیگیوں کے اعداد و شمار درست کر کے آڈٹ حکام کو مکمل ریکارڈ فراہم کیے جائیں۔
5
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے، شاہ محمود قریشی پر اب بھی 8، 9 مقدمات باقی ہیں، ایسا نہیں ہے کہ وہ باہر آرہے ہیں۔منصوبہ ساز ملک، عدلیہ اور نظام کے ساتھ جو کر رہے ہیں وہ ہمارے سامنے ہے، نظام انصاف، انصاف کا نظام نہیں رہا بلکہ اسے حملوں کا نظام بنادیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو
6
‘شاہ محمود کسی غیر قانونی احتجاج میں شامل نہیں ہوئے’ 9 مئی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری,فیصلے کے مطابق تفتیش میں تمام ملزمان ان واقعات میں ملوث پائے گئے ۔تفتیشی افسران پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کے خلاف شواہد پیش نہ کر سکے۔ شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی کسی غیر قانونی احتجاج میں شامل نہیں ہوئے ۔ وہ9 مئی کو کراچی میں تھے ۔فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری ،میاں محمود رشید سمیت 8 ملزمان کے خلاف کیس ثابت کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ مختلف دفعات کے تحت ہر مجرم کو مجموعی طور پر 38، 38 سال قید بامشقت کی سزا سناتی ہے ۔ مجرم افضال عظیم ،علی حسن، ریاض حسین ضمانت پر تھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ان مجرموں کو جیل حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔عدالت ہر مجرم کو مجموعی طور پر 3،3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتی ہے ۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرموں کو مزید سزا گزارنی ہو گی۔
7
خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف,خیبرپختونخوا اسمبلی میں 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے 6 اور اپوزیشن جماعتوں نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پرووٹ ڈالے گئے اور اسمبلی کے تمام 145 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔تاہم اب خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کو دیے گئے، پہلا ووٹ ڈالنے والے رکن اسمبلی نے خالی پرچی بیلٹ باکس میں ڈالی اور اپنا بیلٹ پیپر باہر لا کر دیا جس پر نشان اور نمبر لگایا گیا۔
8
کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خاتون اور مرد کے قتل میں گرفتار قبائلی رہنما سر دار شیر باز ساتکزئی سمیت 2 ملزمان کے ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے انھیں سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔انسداددہشت گردی کورٹ ون کے جج محمد مبین کی عدالت میں سنجیدی ڈیگاری میں قتل کے واقعے میں گرفتار سردار شیرباز کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔کیس میں گر فتار دوسرے ملزم بشیر احمد کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے پولیس کی استدعا پر مزید دس روز کا ریمانڈ دے دیا۔ عدالت نے سردار شیر باز سمیت دونوں ملزمان کو سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سردار شیر باز ساتکزئی سے سوال کیا کہ کیا آپ نے قتل کا فیصلہ دیا ؟اس پر سردار شیرباز ساتکزئی نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر اپنا بیان دیں۔ اس دوران پولیس نے ملزم سردار شیرباز سا تکز ئی کو مزید بات کرنے سے روک دیا۔