1
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی جارہی ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 51 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 284.76 روپے سے کم ہوکر 284.25 روپے پر آگیا ہے۔
2
پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز,چینی شینڈونگ ژین شو کمپنی اب پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو سرمایہ اور بحری جہاز فراہم کرے گی۔ دونوں فریقین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔پی این ایس سی اور چینی کمپنی کے درمیان بحری جہازوں کی خرید و فروخت ، لیزنگ اور انتظامی خدمات کا معاہدہ کیا گیا ہے، جس کے تحت بحری جہازوں کے انتظام ، مارکیٹنگ اور کریو منیجمنٹ میں اشتراک ہو سکے گا ۔وفاقی وزیر جنید انوار نے معاہدے کو مشترکہ ترقی کا آغاز قرار دیا اور کہا معاہدے سے خطے میں تجارت ، رابطوں اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ۔
3
اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری,اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 4 اکتوبر کے احتجاج مقدمات کی سماعت ہوئی،جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی،اپوزیشن لیڈر کی عدم حاضری کی بنا پر عدالت نے انکے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔عدالت نےعمر ایوب سمیت تمام غیرحاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے،عمرایوب سمیت دیگر ملزمان کیخلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمات درج ہیں،پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی،انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔
4
شیخوپورہ میں سلنڈر پھٹنے سے گھر کی چھت گرگئی.ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر سے گیس لیکج ہوتی رہی دودھ گرم کرنے کے لیے آگ جلائی توسلنڈر پھٹ گیا،سلنڈر پھٹنے سےکمرے کی کچی چھت گر گئی، گیس لیکج کی آگ سے ایک خاتون پچیس فیصد جھلس گئی، جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
5
سعودی عرب کا ختم شدہ وزٹ ویزوں میں توسیع کا اعلان,سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ملک میں موجود تمام ایسے غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے جن کے پاس ختم شدہ وزٹ ویزے ہیں کہ وہ مقررہ مدت کے اندر حتمی روانگی کے لیے ویزا توسیع کرا لیں۔محکمہ نے وضاحت کی ہے کہ اس اقدام کا مقصد ان افراد کی قانونی اور آسان طریقے سے روانگی کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ ختم شدہ ویزے رکھنے پر کسی قانونی خلاف ورزی یا جرمانے کا سامنا نہ کریں۔
6
خیبر پختونخوا؛ اپوزیشن جماعتوں کا آج ہونیوالی اے پی سی کا بائیکاٹ، شرکت نہ کرنے کا اعلان,وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نےصوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور امن وامان کے حوالےسے آج آل پارٹیز کانفرنس وزیر اعلی ہائوس میں بلائی ہے،اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکتبہ فکر کے رہنمائوں کو دعوت نامے بھجوائے ۔تاہم صوبےمیں اپوزیشن کی بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن،جمعیت علماء اسلام ف ،پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نےاس میں شرکت نہ کرنے اور بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔پیپلزپارٹی کےصوبائی صدر محمد علی شاہ باچہ کا موقف ہےکہ صوبےمیں غیرسنجیدہ حکومت ہے یہ آل پارٹیز کانفرنس صرف دکھاوا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کےصوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نےکہا ہے کہ اگر سیاسی جماعت پی ٹی آئی اے پی سی بلاتی تو اس میں ضرور شرکت کرتے مگر صرف حکومتی فیصلے سننے کے لئے اے پی سی میں نہیں جاسکتے۔