راولپنڈی (ای پی آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میجر (ر) لطاسب ستی نے پانچ اگست کے پُرامن احتجاج کے بعد درج کی گئی جھوٹی، من گھڑت اور سیاسی انتقام پر مبنی ایف آئی آر کی شدید مذمت کی ہے،

پانچ اگست کو احتجاج پر ہونے والی جھوٹی ایف آئی آر میں صفدر زمان ستی (جنرل سیکرٹری، ضلع مری)، سعد جمیل (سینیئر وائس پریزیڈنٹ، ضلع مری)، کمانڈر سیف دھنیال (سینیئر وائس پریزیڈنٹ، ضلع مری)، طارق عزیز ستی (انفارمیشن سیکرٹری، ضلع مری)، اسد رشید ستی (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ضلع مری)، آفتاب ستی (ایم سی صدر، تحصیل کوٹلی ستیاں)، صدام قدوس (صدر، انصاف یوتھ ونگ، تحصیل کوٹلی ستیاں)، نفیس ستی (صدر، یونین کونسل دھیر کوٹ)، قاصد ستی (سابقہ جنرل سیکرٹری، انصاف یوتھ ونگ ضلع مری)، رمیز ستی (انفارمیشن سیکرٹری) اور اخلاق احمد ستی کو نامزد کیا گیا۔

تمام افراد کی ضمانتیں عدالت نے منظور کر لی ہیں اور آئندہ سماعت 20 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔


کارکنان کی ضمانت منظوری کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ان تمام باہمت اور باوفا ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں بھی پیچھے ہٹنے کے بجائے حق کا علم بلند رکھا۔ ایڈووکیٹ نبیل ستی (صدر تحصیل کوٹلی ستیاں) نے تمام قانونی کارروائی کو بخوبی انجام دیا۔ ان کے ساتھ موجود سعد سراج کیٹھوال سینیئر وائس پریزیڈنٹ ضلع مری، جان زیب ستی سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف، جنرل سیکرٹری حاجی شمیم ستی تحصیل کوٹلی ستیاں، عاصم شہزاد ستی (نائب صدر، تحصیل کوٹلی ستیاں) اور دیگر کارکنان بھی قابلِ تحسین ہیں، جنہوں نے ہر مرحلے پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے تھے، آج بھی کھڑے ہیں، اور ان شاء اللہ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔