اسلام آباد (ای پی آئی) پاکستان کا بیرون ملک بالخصوص مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے 24 ممالک میں سے صرف تین ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے یا حوالگی کے معاہدہ ہیں . 21 ممالک کے ساتھ قیدیوں کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے.پاکستان کا جن تین ممالک کیساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے ان میں کویت، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں.
وزارت خارجہ کے قومی اسمبلی میں پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق سعودی جیلوں میں سب سے زیادہ 10279قیدی موجو ہیں. متحدہ عرب امارات میں 3523 اور کویت میں 50 پاکستانی قید ہیں.
دیگر ممالک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں، شام، لبنان، نیوزی لینڈ، میانمار، انڈونیشیا، سنگاپوراور برونائی میں کوئی پاکستانی قید نہیں،
عراق میں 18 پاکستانی قید ہیں اردن میں 8،مصر میں 12،بحرین میں 581،عمان میں 252،قطر 599،آسٹریلیا میں 27،جنوبی کوریا میں 7، جاپان میں 16،ملائشیامیں 459،تھائی لینڈ میں 35،کمبوڈیا میں 22،فلپائن اور ویتنام میں ایک ایک پاکستانی قیدی موجود ہے.