اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام اباد بوائزسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

11 اگست پاکستان کے قومی پرچم کا دن ہے قانون ساز اسمبلی نے آج کے دن پاکستان کے پرچم کی منظوری دی تھی اسی دن کے حوالے سے اسلام اباد بوائزاسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹرز میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صوبائی کمشنر طارق علیم گِل نے کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان رینجرزاسلام اباد کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر غضنفر علی تارڑ تھے۔

تقریب میں اسلام آباد کے تمام سکاؤٹس ڈسٹرکٹ کمشنر اسسٹنٹ صوبائی کمشنر اور اسلام اباد بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ملازمین نے شرکت کی۔ عبدالستار گل ایڈمنسٹریٹو آفیسر نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔

تقریب میں بھرپورانداز سےجشن آزادی منایا گیا اور دفاع وطن کیلئے قربانیوں پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان رینجراسلام اباد کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر غضنفر علی تارڑ نے خطاب کیا۔

انہوں نے اسلام آباد بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن اور پاکستان رینجر کے ساتھ ٹریننگ سمیت دیگر پروگراموں میں شرکت کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد بوائز سکائوٹس ایسوسی ایشن کو تربیت سمیت دیگر شعبوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔تقریب میں پرچم کشائی بھی کی گئی۔۔۔۔

تقریب کے دوران پاکستان رینجرز اسلام آباد کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر غضنفر علی تارڑ کو صوبائی کمشنر اسلام آباد بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن طارق علیم گِل سونیئئر پیش کی.