خیرپور(ای پی آئی) صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں خاتون کو جرگہ میں کاری قرار دے کر قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے.

ضلع خیرپور کے علاقہ سٹھارجہ کے قریب ننگر خان لوند میں گذشتہ روز جمیلاں لوند کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا مقتولہ کا بھائی مقدمہ درج کروانے کے لئے 8 گھنٹے تک لاش سمیت تھانے پر پولیس کی منتیں کرتا رہا.

واقعہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نے 18 گھنٹے بعد سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیاگیا، مقدمہ کے مطابق مقتولہ ایک ہفتہ پہلے پسند کی شادی کے لئے اللہ وسایو کے ساتھ گئی تھی،پسند کی شادی کے لئے جانے والی جمیلاں کو وڈیرے نے واپس کروایا. جمیلاں کو اس کے شوہر اور وڈیرے نے کاری قرار دے کر قتل کردیا ہے.

دوسری جانب پولیس کا کہناہےکہ وڈیرے سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں،