لاہور(ای پی‌آئی) سانحہ نو مئی جناح ہاؤس حملہ کیس کے جیل ٹرائل کے دوران عدالت میں 200 سے زائدضمانت پررہا ملزمان کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت میں سماعت کی.

عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلیے طلب کرتے ہوئے ٹرائل کی کاروائی 2 ستمبر تک ملتوی کر دی

یاد رہے کہ عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہے