پڈعیدن(ای پی آئی) وفاقی وزیر براۓ ریلویز محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ریلویز پولیس کا آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر (ہلال شجاعت، ستارہ امتیاز) کی سربراہی میں ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں اور سفر کروانے والے مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس حوالے سے ریلویز پولیس اسپیشل برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان بھر سے 1 ہی دن میں چار ملزمان کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا.
تفصیلات کے مطابق ملزمان میں ریلوے کنڈکٹر گارڈ شاہد فاروق، STE محمد اقبال، پرائیویٹ ڈائننگ کار مینیجر عمران اور سوڈا ۔مینیجر فاروق شامل ہیں۔ ریلوے گارڈ اور ایس ٹی ای کو بہاولپور، ڈائننگ کار مینیجر کو حیدرآباد جبکہ سوڈا مینیجر کو نوابشاہ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان نے ریل مسافروں کو پیسوں کے عوض ٹرین خیبر میل، رحمان بابا اور جعفر ایکسپریس میں غیر قانونی طور پر سفر کروایا جن کے قبضے سے مسافروں سے ناجائز وصول کی گئی ہزاروں روپے رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ تمام ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس بہاولپور، نوابشاہ اور حیدرآباد میں مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے آئی جی ریلویز پولیس کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر براۓ ریلویز کی ہدایات پر بغیر ٹکٹ مسافروں اور ملوث مافیا کیخلاف ریلویز پولیس بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔