کشمور(ای پی آئی ) سندھ کے علاقہ کندھ کوٹ میں پولیس مقابلہ خوف و دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا بد نام زمانہ خطرناک ڈاکو غلام فرید ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو غلام فرید قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت متعدد سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کی کامیاب کارروائی پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے خطرناک ڈاکو غلام فرید کی ہلاکت پر ایس ایس پی کندھ کوٹ اور انکی ٹیم کو شاباش کا پیغام دی ہے۔