نوشہروفیروز(ای پی آئی) پاکستان میں صوبہ سندھ کے شہر نوشہروفیروز میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک ہوگیا جس پر لواحقین نے احتجاج کیا ہے.

نوشہروکے تعلقہ مورو کے نواحی گائوں بچل بگھیو کے رہائشی نوجوان ساجد بگھیو کو مورو پولیس اہلکاروں نے اسنیپ چیکنگ کے نام رشوت طلب کی تو نوجوان ساجد بگھیو نے رشوت نہ دی جس پر ایس ایچ او مورو علی اکبر کھوکھر کے حکم پر پولیس اہلکاروں ایاز بھٹو اور اختر سیال نے نوجوان کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا.

نوجوان کوہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا نوجوان کی تشدد سے موت پر متوفی کے ورثاء نے لاش کے ساتھ شاہ پور جہانیاں اسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعریبازی کی اور کارروائی کرنے اور انصاف دلوانے کا مطالبہ کیا