بدین ( ای پی آئی ) صوبہ سندھ کے ضلع بدین کے علاقے پنگریو مل کے پاس سمن سرکار کے زائرین کی گاڑی ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ، 5 بچے موقع پر ہی جاں بحق۔ جبکہ چار خواتین سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے،

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں تین معصوم لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ متوفیوں کی شناخت ماجد علی، سپنا، شکریہ، شکرانہ کے نام سے ہوئی ہے۔

جاں بحق بچوں اور زخمیوں کو ٹنڈوباگو تعلقہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔زخمیوں میں طفیل احمد، واجد رند، سہیل رند، محرم، نسیم، مدثر، اقصیٰ، ماجد، عرفانہ اور دیگر شامل ہیں۔