راولپنڈی(ای پی آئی) راولپنڈی کے گاؤں میال سیداں میں بارہ ربیع الاول کی ریلی میں اہل تشیع جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ایک بار پھر یہ ثابت کردیا کہ گاؤں میال سیداں میں شیعہ سنی اتحاد ہمیشہ کی طرح قائم ہے اور قائم رہے گا.

اس موقع پر سید عاطف ظہیر ہمدانی سیکرٹری نشرواعشاعت مجلس وحدت مسلمین نے بھی ریلی میں شرکت کی اور اپنے گھر کے باہر ریلی میں شرکت کرنے والوں میں نیاز تقسیم کی اور بارگاہ پروردگار میں دعا کی کہ یہ اتحاد ہمیشہ قائم اور دائم رہے۔