اسلام آباد (ای پی آئی) پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ اڈیالہ جیل کے باہرطیب بلوچ،فیصل حکم اور دیگر صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے تشدد کرنے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔

صحافیوں کے ساتھ پرتشدد رویے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں نہ ہی ایسے واقعات کو کسی صورت برداشت کیا جائے گا۔

پریس ایسوسی ایشن تشدد کرنے والے عناصر کیخلاف ہر فورم پر نہ صرف آواز اٹھائے گی بلکہ متاثرہ صحافیوں کا بھرپور ساتھ بھی دے گی۔