اسلام آباد(ای پی آئی) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹویٹر) پر بزدل لیڈرشپ خان کو رہا کرواؤ، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا.

اتوار کے روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹویسٹس نے دو ٹرینڈز چلا رکھے ہیں جن میں "عمران” ” بزدل لیڈرشپ خان کو رہا کرواؤ” اور مشن نورشامل ہیں.

تینوں ٹرینڈز سوشل میڈیا پر چلنے والے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں… بزدل لیڈرشپ خان کو رہا کرواؤ، میں سوشل میڈیا صارفین پی ٹی آئی کی قیادت کی تصاویر کے پوسٹرز لگا کر قیادت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ بانی چیئرمین کو رہا کرایا جائے،،،،

جبکہ دوسرا ٹرینڈ "عمران” بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان کی 12 ستمبر کو کی گئی ٹویٹ پر چلایا جارہا ہے جس میں قاسم خان نے لکھاہے کہ
میرے والد عمران خان قید میں ہیں کیونکہ وہ جمہوریت کے لیے کھڑے تھے۔ انہیں قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے، ڈاکٹروں تک رسائی سے انکار کیا جاتا ہے، اور ان کے وکلاء اور اہل خانہ سے ملنے پر پابندی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے افراد اور ان کے ہزاروں حامیوں کو اغوا یا فوجی عدالتوں کے سامنے گھسیٹا جا چکا ہے۔

قاسم خان نے کہا ہے کہ یہ انصاف نہیں سیاسی انتقام ہے۔ پاکستان کی جمہوریت خطرے میں ہے اور میں انسانی حقوق اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے تمام لوگوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ عوام کی آواز سنی جائے اور قانون کی حکمرانی بحال ہو۔

تیسرا ٹرینڈ مشن نور کے نام سے چلایا جارہا ہے جس میں 20 ستمبر کو رات دس سے بارہ بجے پی ٹی آئی کے تمام لوگ اذان دیکر ویڈیو ریکارڈ کریں گے اور اس کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ‌کیا جائے گا…