اسلام آباد(ای پی آئی ) انسداد دہشتگردی عدالت میںبانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس کی سماعت ، عدالت نے عامر کیانی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی ختم کردی۔
تفصیل کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے بعد فیض آباد احتجاج کے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان، راشد حفیظ اور عامر کیانی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے عامر کیانی کے خلاف اشتہاری کارروائی ختم کردی، تاہم علی امین گنڈا پور کو اسی مقدمے میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔کیس میں گواہان کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکیں، جس کے بعد عدالت نے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔