اسلام آباد (ای پی آئی )انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ئے عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔ پچاس ہزار روپے مالیت کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا،
عدالت نے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف کوئی واضح شواہد نہیں، ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے علیمہ خان کو آئندہ 26 نومبر کیسز کی سماعت میں عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔