رحیم یار خان(ای پی آئی) پنجاب پولیس کا قانون نافذ ادارو ں کے ساتھ کچےکے انڈھڑ گینگ کے خلاف آپریشن انڈھڑ گینگ کی قید سے 9 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

ذرائع کے مطابق انڈھڑ گینگ کے مسلح افراد نے سی پیک پر سفر کرنے والی ایک مسافر گاڑی پر حملہ کیا تھا، جس میں 11 افراد کو اغوا جبکہ 6 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا۔بعد ازاں تین روز قبل 2 مغویوں کو رہا کر دیا گیا تھا جس کے بعد باقی مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری تھا۔ذرائع کے مطابق گینگ کے سرغنہ تنویر انڈھڑ نے مغویوں کی رہائی کے بدلے اپنے بھائی منیرا انڈھڑ کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم سیکیورٹی اداروں نے کسی قسم کے دباؤ میں آئے بغیر مربوط حکمت عملی اور مسلسل نگرانی کے بعد آج کامیاب کارروائی کی جس کے نتیجے میں باقی 9 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔