لاہور(ای پی آئی )انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوںعلیمہ خان ،عظمیٰ خان کے علاوہ اعظم سواتی کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ،عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان، اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی عدالت میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، اعظم خان سواتی نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس بھی عدالت پیش ہوئے۔