اسلام آباد(ای پی آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئے ذرائع کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری کا سپریم کورٹ میں اپنا کیس خود لڑنے کا امکان،ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت جسٹس بابر ستار، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن امتیاز سپریم کورٹ پہنچ گئے۔پانچوں ججز جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ 16 ستمبر کو مبینہ جعلی ڈگری کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک کام سے روکنے کا حکم دیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 17 ستمبر کو چیف جسٹس کورٹ کی کل کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر کی تھی۔