اسلام آباد(ای پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک نے پشاور جلسے میں تقریرکا موقع نہ ملنے پر کہا ہے کہ کل کے جلسے میں تقریر نہ ملنے کا کوئی دُکھ نہیں کیونکہ جو کچھ نہیں کرتے وہ کمال کرتے ہیں.

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ عمران خان صاحب جلسے سے جن کو پیغام دینا چاہتے تھے اُن کو مل گیا جلسہ پشاور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا جس کا اندازہ اپ مخالفین کے شور سے لگا سکتے ہیں.

انہوں نے کہاکہ جلسہ میں سب سے مقبول نعرہ چلو چلو اڈیالہ چلو کا چل رہا تھا کل میں اڈیالہ جیل کے باہر فیملی ، ارکان اسمبلی ، وکلا اور کارکنان کے ہمراہ عمران خان صاحب کے کیسز کے لیے موجود ہونگا تو اپ سب بھی آئیے. منگل کو فیملی کی ملاقات کا دن ہوتا ہے تو منگل کو بھی آسکتے ہیں ایک بات طے ہے عمران خان کی رہائی ورکرز کی اولین ترجیح ہے.

شاہد خٹک نے کہاکہ پارٹی کے فیصلہ ساز فیصلہ کرلے کوئی بڑی تحریک چلنی ہے اگر نہیں چلا سکتے تو عوام کا سامنا صرف وہی لوگ کرینگے جو اپنا کردارا ادا کرینگے کل کے جلسے میں تقریر نہ ملنے کا کوئی دُکھ نہیں کیونکہ جو کچھ نہیں کرتے وہ کمال کرتے ہیں باقی بحیثیت پارٹی کارکن پہلے سے زیادہ بھرپور طاقت کے ساتھ اس حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا کردار ادا کرتا رہونگا۔