پشاور(ای پی آئی )خیبر پختونخوا کے صوبائی دارلحکومت میں پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنا ن وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی چیئرمین تحصیل متھرا کیخلاف سڑکوں پر آگئے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ پختونخوا اور چیئرمین تحصیل متھرا کے خلاف نعرے لگائے۔کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

مظاہرین نے کہا کہ جلسے میں تحصیل متھرا چیئرمین نے ورکرکو اسٹیج سے گرانے کی کوشش کی، وزیر اعلیٰ کے پی چیئرمین تحصیل متھراکی پشت پناہی کر رہے ہیں۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کارکنوں کو عزت دی جائے۔