لاہور (ای پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ لاہور نے امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔ تفصیل کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں امیر بالاج قتل کیس میں ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر کیس کی سماعت کی،عقیل عرف گوگی بٹ سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کر لئے۔

عدالت نے ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 8اکتوبر تک توسیع کردی۔ تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔