اسلام آباد (ای پی آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جج ہمایوں دلاور خان کے خلاف درخواست پر سماعت ،عدالت نے درخواست خارج کر دی۔
تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کیجج ہمایوں دلاور نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنائی تھی۔ بانی پی ٹی آئی نے جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹس سے متعلق 2023 میں درخواست دائر کی تھی۔
بانی پی ٹی کی درخواست کے مطابق جج نے انکے خلاف فیس بک پر پوسٹس لگائیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ جج بانی پی ٹی آئی سے تعصب رکھتا ہے اس لیے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔