راولپنڈی(ای پی آئی )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت عدالت نے 15 اکتوبر کو تمام کیسز میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی

انسداد دہشتگر دی عدالت میں دوران سماعت ملزمان کی حاضری لگائی گئی اور جن چالان نقول نہیں ملیں ان میں چالان نقول تقسیم کی گئی۔سانحہ 9 مئی کیسز میں جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ، آرمی میوزیم پر حملہ، حساس بلڈنگ جلانے اور میٹرو اسٹیشن جلانے کے کیسز بھی شامل کر لیے گئے۔