مٹیاری (ای پی آئی )ڈاکوؤں نے سندھ کے ضلع مٹیاری کے رہائشی مزدور کو ملتان سے اغوا، کر لیا ،ورثاء سے 50 لاکھ تاوان طلب۔ ورثاء کے مطابق زاہد میمن تین دن قبل کیلے کی گاڑی کا سودا کرنے ملتان گیا تھا،

گزشتہ دن سے اس کا نمبر بند جا رہا تھا، زاہد کے نمبر سے ایک وڈیو اور میسیج موصول ہوا ہے، جس میں زاہد میمن کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا ،اغوا کاروں نے 50 لاکھ روپے نقدی رقم اور دو موبائل تاوان طلب کر لیے ہیں

ورثاء کی جانب سے مغوی کی جلد بازیابی میں مدد کی اپیل کی گئی ورثاء کا کہناہے کہ ہمارے بھائی کو جلد از جلد بازیاب کروا کر اس کی جان بچائی جائے