اسلام آباد(محمداکرم عابد)پاکستان-فلسطین پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا افتتاحی اجلاس۔ عمار احمد خان لغارینے صدارت کی، فلسطینی نمائندوں سے قریبی رابطو ں پر اتفاق۔وزارت خارجہ کی جانب سے خصوصی بریفنگ۔ارکان قومی اسمبلی احمد عتیق انور، خرم منور منج، رومینہ خورشید عالم، صبا صادق کے علاوہ وزارت خارجہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اردن میں پاکستانی سفیر بھی موجودتھے۔اجلاس میں پاکستان فلسطین دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال، پارلیمانی تعاون، عالمی عدالت انصاف میں فلسطین سے متعلق پاکستان کے موقف اور میڈیا سے رابطوں اور عوامی سفارت کاری سمیت اہم شعبوں کے حوالے سے گروپ کی ممکنہ سرگرمیوں کے بارے میں مشاورت کی گئی۔پارلیمانی فرینڈشپ گروپ نے فلسطین اور جموں و کشمیر کے عوام کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی آزادی کے لئے دعا کی گئی، اسرائیلی اور ہندوستانی افواج کی طرف سے کیے جانے والے تشدد کے خلاف اپنی آواز زیادہ مضبوطی سے بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزارت خارجہ کے نمائندے نے بھی سینیٹر مشتاق خان سمیت گلوبل فلوٹیلا کے شرکاءکے ساتھ اسرائیلی حکومت کے سلوک رہائی کے لئے حالیہ پیش رفت کے حوالے سے اطلاعات فراہم کیں۔پاکستان-فلسطین پارلیمانی دوستی گروپ نے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کی تحریکوں کی حمایت کرتے ہوئے سفارتی اخلاقی سیاسی حمایت کا اعادہ بھی کیا ہے ۔ مظلوموں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت اور اسرائیل کے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق جلد گروپ کا پاکستان میں فلسطین کے سفیر دیگر نمائندوں سے رابطہ متوقع ہے ۔ قریبی روابط رکھے جائیں گے اور گروپ تمام تر صورتحال میں اپی تجاویز سفارشات جاری کرے گا ۔