بھکر(ای پی آئی) بھکر میں دریاخان روڈ پر بریگیڈیئر اسپتال کے قریب تیز رفتار ٹرک نے کارکو ٹکر مار دیجس سے کار میں سوار چاروں افراد جا ں بحق ہو گئے ،
ریسکیو ذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کوموقع پربھجواکر آپریشن شروع کیاگیا تاہم تین افرادموقع پر جاں بحق ہو چکے تھے جبکہ چوتھا مریض اسپتال پہنچنے سےپہلے ہی دم توڑگیا ،
ریسکیو ذرائع کے مطابق کار سوار افراد لاہور سےبھکر آرہے تھے جبکہ ٹرک بھکر سے کوٹلہ جام کی طرف جا رہا تھاجن کا آپس میں تصادم ہوا۔
خوفناک حادثہ میں جاں بحق افراد کی شناخت محمد علی ولد محمد جمیل عمر 25 سال ، محمد آصف ولد محمد جمیل عمر 40 سال،محمد اصغر ولد حسین بخش عمر 41 سال کے ناموں سےہوئی ہے ۔ چاروں ڈیڈ باڈیز کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا ہے۔


