اسلام آباد (ای پی آئی )پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی جانب سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آج (پیر)کے روز ا 11 بجے سے ایک زیرِ سمندر کیبل کی مرمت کے باعث صارفین کو منگل (کل) تک انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی متاثر ہو سکتی ۔
پی ٹی سی ایل انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خرابی بین الاقوامی کیبل کنسورشیم نے سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا شیڈول جاری کیا ہے۔ترجمان کے مطابق مرمت کا کام 14 اکتوبر کو صبح 11 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 18 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے، اس دوران صارفین کو انٹرنیٹ سروس میں سست روی یا جزوی تعطل کا سامنا ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینے پی ٹی سی ایل نے متنبہ کیا تھا کہ سعودی سمندری حدود میں زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کو پہنچنے والے نقصان کے باعث ملک میں انٹرنیٹ سروسز پر مصروف اوقات میں اثر پڑ سکتا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبل کو نقصان پہنچنے سے پاکستان میں سروس متاثر ہوئی ہو۔