نوشہروفیروز(ای پی آئی)صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے قریب پڈعیدن کے گاوں جمن شاہ میں کپاس کی فصل خراب کرنے پر مجیدانا اور راجپر برادری میں جھگڑے کے دوران کلہاڑیوں۔ ڈنڈوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے نتیجہ میں 10 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک جنہیں نوابشاہ اسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔زخمیوں میں عابد راجپر۔محب علی۔خالد راجپر۔ عبدالرحمان۔ مولابخش۔ ودیگر شامل ہیں دوسری جانب ایس ایچ او پڈعیدن اسلم لغاری نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ جھگڑے کی این سی داخل کرلی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے.