پشاور(ای پی آئی ) پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل چیئرمین کے بھائی کی پولیس چوکی میں ملزم کو چھگڑوانے کی کوشش ،ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی تحصیل متھرا کے چیئرمن کا بھائی فرمان ملزم کو چھڑوانے آیا، فرمان نامی شخص نے چوکی کی دیوار توڑی اور پولیس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرلیا۔ چیئرمین کے بھائی کو متھرا پولیس نے حوالات کی سیر بھی کروا دی۔


